عربی (اصل)
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ كَانَ مَوْضِعُ الْمَسْجِدِ حَائِطًا لِبَنِي النَّجَّارِ فِيهِ حَرْثٌ وَنَخْلٌ وَقُبُورُ الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ثَامِنُونِي بِهِ " . فَقَالُوا لاَ نَبْغِي بِهِ ثَمَنًا . فَقُطِعَ النَّخْلُ وَسُوِّيَ الْحَرْثُ وَنُبِشَ قُبُورُ الْمُشْرِكِينَ وَسَاقَ الْحَدِيثَ وَقَالَ " فَاغْفِرْ " . مَكَانَ " فَانْصُرْ " . قَالَ مُوسَى وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بِنَحْوِهِ وَكَانَ عَبْدُ الْوَارِثِ يَقُولُ خِرَبٌ وَزَعَمَ عَبْدُ الْوَارِثِ أَنَّهُ أَفَادَ حَمَّادًا هَذَا الْحَدِيثَ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Anas ibn Malik (may Allah be well pleased with him) narrates: 'The site of the Mosque of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) belonged to the Banu al-Najjar. It contained some crops, palm trees, and graves of polytheists. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated (to the Banu al-Najjar): "Name your price for it." They said: "We will not accept any price for it; we desire (reward) only from Allah the Exalted."' Hadrat Anas then says: 'The graves of the polytheists were dug up, the ruins were leveled, and the palm trees were cut down. The palm trunks were then set in a row towards the qiblah direction (as pillars).'
اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: مسجدِ نبوی شریف کی جگہ بنو نجار کا ایک باغ تھا جس میں کچھ کھیت، کچھ کھجور کے درخت اور مشرکین کی قبریں تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے (بنو نجار سے) ارشاد فرمایا: اس کی قیمت لگاؤ۔ انہوں نے عرض کیا: ہم اس کی قیمت نہیں لیں گے، اسے ہم صرف اللہ تعالیٰ سے چاہتے ہیں۔ پھر انس فرماتے ہیں: اس میں جو مشرکین کی قبریں تھیں وہ اکھاڑ دی گئیں، اور جو کھنڈرات تھے وہ ہموار کر دیے گئے، اور جو کھجور کے درخت تھے وہ کاٹ دیے گئے، پھر کھجور کے تنوں کو قبلے کی سمت صف بنا کر رکھا گیا (بطور ستون)۔
