عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِيِّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ مُطَيْرٍ، - شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ وَادِي الْقُرَى - قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي مُطَيْرٌ أَنَّهُ خَرَجَ حَاجًّا حَتَّى إِذَا كَانَ بِالسُّوَيْدَاءِ إِذَا أَنَا بِرَجُلٍ قَدْ جَاءَ كَأَنَّهُ يَطْلُبُ دَوَاءً وَحُضُضًا فَقَالَ أَخْبَرَنِي مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَهُوَ يَعِظُ النَّاسَ وَيَأْمُرُهُمْ وَيَنْهَاهُمْ فَقَالَ " يَا أَيُّهَا النَّاسُ خُذُوا الْعَطَاءَ مَا كَانَ عَطَاءً فَإِذَا تَجَاحَفَتْ قُرَيْشٌ عَلَى الْمُلْكِ وَكَانَ عَنْ دِينِ أَحَدِكُمْ فَدَعُوهُ " . قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَرَوَاهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سُلَيْمِ بْنِ مُطَيْرٍ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat Mutayr narrates that he went for Hajj. When he reached al-Suwayda', a man came who appeared to be looking for medicine and remedies. He said: I was informed by one who heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) during the Farewell Pilgrimage, while he was advising the people and giving them commands and prohibitions. He stated: "O people! Accept the grants as long as they are genuine grants. But when the Quraysh start fighting among themselves over the kingdom and the grants come at the expense of your religion, then leave them." Abu Dawud (upon him be mercy) said: Ibn al-Mubarak narrated it from Muhammad bin Yasar from Sulaym bin Mutayr.
اردو ترجمہ
حضرت مطیر فرماتے ہیں کہ وہ حج کے لیے نکلے، جب سُوَیداء کے مقام پر پہنچے تو ایک شخص آیا جو دوا اور حُضُض تلاش کر رہا تھا۔ اس نے کہا: مجھے اس شخص نے بتایا جس نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو حجۃ الوداع میں سنا تھا، آپ لوگوں کو نصیحت فرما رہے تھے اور انہیں احکام دے رہے تھے اور منع فرما رہے تھے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! عطیے لو جب تک وہ واقعی عطیے ہوں، پھر جب قریش آپس میں ملک کے لیے لڑنے لگیں اور یہ عطیے تمہارے دین کے عوض ہوں تو انہیں چھوڑ دو۔ حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں: اسے ابن المبارک نے محمد بن یسار سے، انہوں نے سلیم بن مطیر سے روایت کیا ہے۔
