عربی (اصل)
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ جَاءَتِ الْيَهُودُ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا نَأْكُلُ مِمَّا قَتَلْنَا وَلاَ نَأْكُلُ مِمَّا قَتَلَ اللَّهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ { وَلاَ تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ } إِلَى آخِرِ الآيَةِ .
انگریزی ترجمہ
It is narrated by Hadrat Abdullah ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) that the Jews came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and said: We eat what we kill but do not eat what Allah kills (i.e., what dies naturally). So Allah the Most Exalted revealed: 'And do not eat of that over which Allah's name has not been mentioned' — to the end of the verse.
اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ یہود نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے اور کہنے لگے: ہم اس جانور کو کھاتے ہیں جسے ہم مارتے ہیں اور جسے اللہ مارتا ہے (یعنی جو اپنی موت مرتا ہے) اسے نہیں کھاتے۔ تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: «وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ» آخر آیت تک۔
