عربی (اصل)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، - الْمَعْنَى - قَالَ أَحْمَدُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ الْقُرَشِيُّ التَّيْمِيُّ، أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ، حَدَّثَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ " إِنَّ بَنِي هِشَامِ بْنِ الْمُغِيرَةِ اسْتَأْذَنُونِي أَنْ يُنْكِحُوا ابْنَتَهُمْ مِنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ فَلاَ آذَنُ ثُمَّ لاَ آذَنُ ثُمَّ لاَ آذَنُ إِلاَّ أَنْ يُرِيدَ ابْنُ أَبِي طَالِبٍ أَنْ يُطَلِّقَ ابْنَتِي وَيَنْكِحَ ابْنَتَهُمْ فَإِنَّمَا ابْنَتِي بَضْعَةٌ مِنِّي يُرِيبُنِي مَا أَرَابَهَا وَيُؤْذِينِي مَا آذَاهَا " . وَالإِخْبَارُ فِي حَدِيثِ أَحْمَدَ .
انگریزی ترجمہ
Hadrat al-Miswar ibn Makhramah (may Allah be well pleased with him) narrates that he heard the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) say upon the pulpit: The sons of Hisham ibn al-Mughirah have sought my permission to marry their daughter to Hadrat Ali ibn Abi Talib. I do not grant permission, then I do not grant permission, then I do not grant permission — unless the son of Abu Talib wishes to divorce my daughter and marry their daughter. For indeed my daughter is a piece of me; what disturbs her disturbs me, and what harms her harms me.
اردو ترجمہ
حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو منبر پر یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: بنی ہشام بن مغیرہ نے مجھ سے اجازت مانگی ہے کہ اپنی بیٹی کا نکاح علی بن ابی طالب سے کر دیں۔ پس میں اجازت نہیں دیتا، پھر اجازت نہیں دیتا، پھر اجازت نہیں دیتا۔ مگر یہ کہ ابن ابی طالب میری بیٹی کو طلاق دے کر ان کی بیٹی سے نکاح کرے۔ بلاشبہ میری بیٹی میرا ٹکڑا ہے، جو چیز اسے بے چین کرے وہ مجھے بے چین کرتی ہے اور جو چیز اسے تکلیف دے وہ مجھے تکلیف دیتی ہے۔
