Arabic (Original)
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، وَالْمُحَارِبِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ صَامَ رَمَضَانَ وَقَامَهُ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَنْ قَامَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ " . هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ . قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ الَّذِي رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ حَدِيثٌ غَرِيبٌ لاَ نَعْرِفُهُ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلاَّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرٍ . قَالَ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَوْلَهُ " إِذَا كَانَ أَوَّلُ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ " . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . قَالَ مُحَمَّدٌ وَهَذَا أَصَحُّ عِنْدِي مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ .
English Translation
Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) narrates that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "Whoever fasts during Ramadan with faith and seeking reward, his previous sins will be forgiven. And whoever stands in prayer on the Night of Qadr with faith and seeking reward, his previous sins will be forgiven." This hadith is Sahih. Imam Tirmidhi (upon him be mercy) says: The hadith of Hadrat Abu Hurairah which Hadrat Abu Bakr bin Ayyash narrated via the chain of al-A'mash from Abu Salih from Hadrat Abu Hurairah is Gharib (unfamiliar); we only know it through the narration of Hadrat Abu Bakr. I asked Muhammad bin Isma'il (Imam Bukhari, upon him be mercy) about this hadith, and he narrated via the chain of al-Hasan bin al-Rabi from Abu al-Ahwas from al-A'mash from Mujahid, his statement: "When the first night of the month of Ramadan arrives" -- then he mentioned the hadith. Muhammad said: This is more authentic in my view than the hadith of Hadrat Abu Bakr bin Ayyash.
Urdu Translation
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے اور اس کی راتوں میں قیام کیا تو اس کے سابقہ گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ اور جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے شبِ قدر میں قیام کیا تو اس کے بھی سابقہ گناہ بخش دیئے جائیں گے۔" یہ حدیث صحیح ہے۔ امام ترمذی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وہ حدیث جسے حضرت ابوبکر بن عیاش نے بطریق اعمش عن ابی صالح عن ابی ہریرۃ روایت کیا ہے، غریب ہے۔ ہم اسے صرف حضرت ابوبکر ہی کی روایت سے جانتے ہیں۔ میں نے محمد بن اسماعیل (امام بخاری) رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بسند حسن بن ربیع عن ابی الاحوص عن الاعمش عن مجاہد، مجاہد کا قول ذکر کیا: "جب ماہ رمضان کی پہلی رات ہوتی ہے" پھر آگے حدیث بیان کی۔ محمد بن اسماعیل نے فرمایا: یہ میرے نزدیک حضرت ابوبکر بن عیاش کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔
