Arabic (Original)
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ بْنِ كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا كَانَ أَوَّلُ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ صُفِّدَتِ الشَّيَاطِينُ وَمَرَدَةُ الْجِنِّ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ فَلَمْ يُفْتَحْ مِنْهَا بَابٌ. وَفُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ فَلَمْ يُغْلَقْ مِنْهَا بَابٌ وَيُنَادِي مُنَادٍ يَا بَاغِيَ الْخَيْرِ أَقْبِلْ وَيَا بَاغِيَ الشَّرِّ أَقْصِرْ وَلِلَّهِ عُتَقَاءُ مِنَ النَّارِ وَذَلِكَ كُلَّ لَيْلَةٍ " . قَالَ وَفِي الْبَابِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَسَلْمَانَ .
English Translation
Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) narrates that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: "When the first night of the month of Ramadan arrives, the devils and the rebellious jinn are shackled, and the gates of the Hellfire are closed such that not a single gate thereof is opened. And the gates of Paradise are opened such that not a single gate thereof is closed. And a caller calls out: O seeker of good, come forward! And O seeker of evil, desist! And Allah has those whom He frees from the Fire, and that occurs every night." There are also narrations in this chapter from Hadrat Abdur-Rahman bin Awf, Hadrat Ibn Mas'ud, and Hadrat Salman (may Allah be well pleased with them).
Urdu Translation
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "جب ماہ رمضان کی پہلی رات آتی ہے تو شیاطین اور سرکش جنات جکڑ دیئے جاتے ہیں، اور جہنم کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں، ان میں سے کوئی دروازہ نہیں کھولا جاتا۔ اور جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، ان میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جاتا۔ اور ایک پکارنے والا پکارتا ہے: اے خیر کے طلبگار! آگے بڑھ، اور اے شر کے چاہنے والے! رک جا۔ اور اللہ تعالیٰ کے بہت سے آگ سے آزاد کردہ بندے ہوتے ہیں، اور یہ ہر رات ہوتا ہے۔" اس باب میں حضرت عبدالرحمٰن بن عوف، حضرت ابن مسعود اور حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے بھی روایات ہیں۔
