Arabic (Original)
585 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ طَاهِرِ بْنِ حَرْمَلَةَ بْنِ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَرْمَلَةَ بْنِ عِمْرَانَ التُّجِيبِيُّ، ثنا جَدِّي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ الْمَدَنِيُّ، ثنا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: اجْتَمَعَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فَتَمَارَوْا فِي شَيْءٍ فَقَالَ لَهُمْ عَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا وَقَفُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا: جِئْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ نَسْأَلُكَ عَنْ شَيْءٍ"، فَقَالَ:" إِنْ شِئْتُمْ فَاسْأَلُوا، وَإِنْ شِئْتُمْ خَبَّرْتُكُمْ بِمَا جِئْتُمْ لَهُ، فَقَالَ لَهُمْ: جَئْتُمُونِي تَسْأَلُونِي عَنِ الرِّزْقِ: مِنْ أَيْنَ يَأْتِي؟، وَكَيْفَ يَأْتِي؟، أَبَى اللَّهُ أَنْ يَرْزُقَ عَبْدَهُ الْمُؤْمِنَ إِلَّا مِنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُ" مُخْتَصَرٌ
English Translation
Indeed, Allah has decreed that He will certainly provide for His believing servant from where he does not know.
Urdu Translation
جعفر بن محمد رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیدنا ابوبکر، عمر اور ابوعبیدہ رضی اللہ عنہم جمع ہوئے، وہ کسی چیز کے بارے میں بحث و مباحثہ کر رہے تھے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں کہا: تم ہمارے ساتھ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی طرف چلو۔ چنانچہ جب وہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں حاضر ہوئے تو کہنے لگے: اللہ کے رسول! ہم آپ کی خدمت میں ایک چیز کے بارے میں پوچھنے کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اگر تم چاہو تو پوچھ لو اور اگر چاہو تو میں خود ہی تمہیں بتا دیتا ہوں جس کے لیے تم آئے ہو۔“پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان سے فرمایا:”تم میرے پاس رزق کے متعلق پوچھنے آئے ہو کہ وہ کہاں سے آتا ہے؟ اور کیسے آتا ہے؟ (سنو) اللہ نے طے فرمالیا ہے کہ اپنے مومن بندے کو ضرور ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں کا اسے علم بھی نہ ہوگا۔“یہ حدیث مختصر ہے۔[مسند الشهاب/حدیث: 585]
