Arabic (Original)
وعن سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه قال: جاءني رسول الله صلى الله عليه وسلم يعودني من وجع اشتد بي، فقلت: بلغ بي ما ترى، وأنا ذو مال، ولايرثني إلا ابنتي، وذكر الحديث" ((متفق عليه)).
English Translation
Sa'd bin Abu Waqqas (may Allah be well pleased with him) reported that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) came to visit me when I had a severe pain. I said: "I am suffering from such trouble as you are observing. I am a wealthy man and the only heir of mine is my daughter." (Then Sa'd narrated the whole incident)..
Urdu Translation
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم میری عیادت کو تشریف لائے جب مجھے سخت بیماری تھی۔ میں نے عرض کیا: میری حالت آپ دیکھ رہے ہیں، میرے پاس مال ہے اور ایک بیٹی کے سوا کوئی وارث نہیں۔ کیا میں دو تہائی مال صدقہ کر دوں؟ آپ نے فرمایا: نہیں۔ میں نے عرض کیا: آدھا؟ فرمایا: نہیں۔ میں نے عرض کیا: تہائی؟ فرمایا: تہائی اور تہائی بھی بہت ہے۔ تو اپنے وارثوں کو مالدار چھوڑ جائے یہ اس سے بہتر ہے کہ انہیں محتاج چھوڑے کہ وہ لوگوں سے مانگیں۔ (متفق علیہ)
