Arabic (Original)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو كُرَيْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لأَبِي بَكْرٍ قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ، حَدَّثَنَا - وَكِيعٌ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ، مَوْلَى خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ { وَإِنْ تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُمْ بِهِ اللَّهُ} قَالَ دَخَلَ قُلُوبَهُمْ مِنْهَا شَىْءٌ لَمْ يَدْخُلْ قُلُوبَهُمْ مِنْ شَىْءٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " قُولُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا وَسَلَّمْنَا " . قَالَ فَأَلْقَى اللَّهُ الإِيمَانَ فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى { لاَ يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلاَّ وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ رَبَّنَا لاَ تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا} قَالَ قَدْ فَعَلْتُ { رَبَّنَا وَلاَ تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا} - قَالَ قَدْ فَعَلْتُ { وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلاَنَا} قَالَ قَدْ فَعَلْتُ .
English Translation
It is narrated from Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both), who said: When the verse was revealed: 'Whether you disclose what is in your hearts or conceal it, Allah will call you to account for it' — he said: There entered the hearts of the Companions such a feeling (of intense fear that they would be unable to fulfil this divine demand) as had never entered before. Then the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: Say: We hear, and we obey, and we submit. Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) said: Thereupon Allah the Exalted revealed: 'Allah does not burden a soul beyond its capacity. It shall have what it has earned, and against it what it has committed. Our Lord, do not take us to account if we forget or err.' Allah said: I have done so. 'Our Lord, do not lay upon us a burden like that which You laid upon those before us.' He said: I have done so. 'Forgive us and have mercy upon us; You are our Protector.' Allah said: I have done so.
Urdu Translation
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی: 'تمہارے دلوں میں جو کچھ ہے، اس کو ظاہر کرو یا چھپاؤ، اللہ اس پر تمہارا مواخذہ کرے گا۔' (حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے) کہا: اس سے صحابہ کے دلوں میں ایک چیز (شدید خوف کی کیفیت کہ احکامِ الٰہی کے اس تقاضے پر عمل نہ ہو سکے گا) در آئی جو کسی اور بات سے نہیں آئی تھی۔ تب نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کہو: ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی اور ہم نے تسلیم کیا۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا: اس پر اللہ تعالیٰ نے (یہ آیت نازل فرمائی:) 'اللہ کسی نفس پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔ اسی کے لیے ہے جو اس نے کمایا اور اسی پر (وبال) پڑتا ہے جس (برائی) کا اس نے ارتکاب کیا۔ اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا چوک جائیں تو ہمارا مواخذہ نہ کرنا۔' اللہ نے فرمایا: میں نے ایسا کر دیا۔ 'اے ہمارے رب! ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جیسا کہ تو نے ان لوگوں پر ڈالا جو ہم سے پہلے تھے۔' فرمایا: میں نے ایسا کر دیا۔ 'ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما، تو ہی ہمارا مولیٰ ہے۔' اللہ نے فرمایا: میں نے ایسا کر دیا۔
