Arabic (Original)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ، سَلاَّمُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ كُنْتُ رِدْفَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى حِمَارٍ يُقَالُ لَهُ عُفَيْرٌ قَالَ فَقَالَ " يَا مُعَاذُ تَدْرِي مَا حَقُّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ وَمَا حَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ " . قَالَ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ . قَالَ " فَإِنَّ حَقَّ اللَّهِ عَلَى الْعِبَادِ أَنْ يَعْبُدُوا اللَّهَ وَلاَ يُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَحَقُّ الْعِبَادِ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ لاَ يُعَذِّبَ مَنْ لاَ يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا " . قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلاَ أُبَشِّرُ النَّاسَ قَالَ " لاَ تُبَشِّرْهُمْ فَيَتَّكِلُوا " .
English Translation
Amr ibn Maymun narrated from Hadrat Mu'adh (may Allah be well pleased with him), who said: I was riding with the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) on a donkey called Ufayr. He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: O Hadrat Mu'adh, do you know what is the right of Allah upon His servants and what is the right of the servants upon Allah? I submitted: Allah and His Messenger know best. He stated: The right of Allah upon His servants is that they worship Him and associate nothing with Him, and the right of the servants upon Allah is that He does not punish the one who associates nothing with Him. I submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), shall I not give the people this glad tidings? He (blessings and peace of Allah be upon him) stated: Do not give them glad tidings, lest they rely upon it alone.
Urdu Translation
عمرو بن میمون نے حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک گدھے پر سوار تھا جسے عفیر کہا جاتا تھا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے حضرت معاذ! جانتے ہو بندوں پر اللہ کا کیا حق ہے اور اللہ پر بندوں کا کیا حق ہے؟ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں۔ ارشاد فرمایا: بندوں پر اللہ کا حق یہ ہے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں، اور اللہ پر بندوں کا حق یہ ہے کہ جو اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے اسے عذاب نہ دے۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں لوگوں کو یہ خوشخبری نہ سنا دوں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انہیں خوشخبری نہ سناؤ، ورنہ وہ (اسی پر) بھروسا کر کے بیٹھ جائیں گے۔
