Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) reported — this is the hadith narrated by Qutaibah — that the poor among the emigrants came to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and submitted: The possessors of great wealth have obtained the highest ranks and lasting bliss. He asked: 'How is that?' They submitted: They pray as we pray, they fast as we fast, but they give charity while we cannot, and they set slaves free while we cannot. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'Shall I not teach you something by which you will catch up with those who have preceded you, and get ahead of those who come after you, and none shall be more excellent than you except one who does as you do?' They submitted: Indeed, O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! He said: 'Glorify Allah, declare His greatness, and praise Him thirty-three times after every prayer.' Abu Salih said: The poor among the emigrants returned to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) and submitted: Our wealthy brethren heard what we did and they did the same. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'That is the grace of Allah which He bestows upon whom He wills.' Other than Qutaibah added in this hadith from Laith from Ibn 'Ajlan that Sumayy said: I narrated this hadith to a member of my family, who said: You have erred; he (Abu Salih) only said: 'Glorify Allah thirty-three times, praise Allah thirty-three times, and declare His greatness thirty-three times.' I went back to Abu Salih and told him this. He took my hand and said: Allahu Akbar, Subhan Allah, and al-Hamdu Lillah; Allahu Akbar, Subhan Allah, and al-Hamdu Lillah — until the total of all of them reaches thirty-three. Ibn 'Ajlan said: I narrated this hadith to Raja' ibn Haiwah, and he narrated to me a hadith like it from Abu Salih from Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) from the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him).
Urdu Translation
عاصم بن نضر تیمی نے کہا: ہمیں معتمر نے حدیث سنائی، کہا: ہمیں عبید اللہ نے حدیث سنائی نیز (ایک اور سند سے) قتیبہ بن سعید نے کہا: ہمیں لیث نے ابن عجلان سے حدیث سنائی، ان دونوں (عبید اللہ اور ابن عجلان) نے سمی سے، انہوں نے ابو صالح سے اور انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی — یہ قتیبہ کی روایت کردہ حدیث ہے — کہ کچھ تنگدست مہاجر رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: بلند درجے اور دائمی نعمت تو زیادہ مال والے لوگ لے گئے! آپ نے پوچھا: ''وہ کیسے؟'' انہوں نے عرض کی: وہ اسی طرح نمازیں پڑھتے ہیں جس طرح ہم پڑھتے ہیں، وہ اسی طرح روزے رکھتے ہیں جیسے ہم رکھتے ہیں اور وہ صدقہ کرتے ہیں جبکہ ہم صدقہ نہیں کر سکتے، وہ (بندھے ہوؤں اور غلاموں کو) آزاد کرتے ہیں جبکہ ہم آزاد نہیں کر سکتے تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''تو کیا پھر میں تمہیں ایسی چیز نہ سکھاؤں جس سے تم ان لوگوں کو پا لو گے جو تم سے سبقت لے گئے ہیں اور اس کے ذریعے سے ان سے بھی سبقت لے جاؤ گے جو تمہارے بعد (آنے والے) ہیں؟ اور تم سے وہی افضل ہو گا جو تمہاری طرح عمل کرے گا۔'' انہوں نے عرض کی: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول! (ضرور بتائیں۔) آپ نے فرمایا: ''تم ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ تسبیح، تکبیر اور تحمید (سبحان اللہ، اللہ اکبر، اور الحمد للہ) کا ورد کیا کرو۔'' ابو صالح نے کہا: فقرائے مہاجرین دوبارہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کی: ہمارے مالدار بھائیوں نے بھی جو ہم کرتے ہیں اس کے بارے میں سن لیا ہے اور اسی طرح عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ''یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے عنایت فرما دے۔'' قتیبہ کے علاوہ لیث سے ابن عجلان کے حوالے سے دیگر روایت کرنے والوں نے یہ اضافہ کیا کہ سمی نے کہا: میں نے یہ حدیث اپنے گھر کے ایک فرد کو سنائی تو انہوں نے کہا: تمہیں وہم ہوا ہے، انہوں (ابو صالح) نے تو کہا تھا: ''تینتیس مرتبہ سبحان اللہ کہو، تینتیس بار الحمد للہ کہو اور تینتیس بار اللہ اکبر کہو۔'' میں دوبارہ ابو صالح کی خدمت میں حاضر ہوا اور انہیں یہ بتایا تو انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ کر کہا: اللہ اکبر، سبحان اللہ اور الحمد للہ، اللہ اکبر، سبحان اللہ اور الحمد للہ (اس طرح کہو) کہ سب کی تعداد تینتیس ہو جائے۔ ابن عجلان نے کہا: میں نے یہ حدیث رجاء بن حیوہ کو سنائی تو انہوں نے مجھے ابو صالح کے واسطے سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے (روایت کرتے ہوئے) اسی کی مانند حدیث سنائی۔