Arabic (Original)
وَعَن ابْن عَبَّاس:(مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى.... وَلَقَدْ رَآهُ نزلة أُخْرَى)قَالَ: رَآهُ بِفُؤَادِهِ مَرَّتَيْنِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَفِي رِوَايَة لِلتِّرْمِذِي قَالَ: رَأَى مُحَمَّدٌ رَبَّهُ. قَالَ عِكْرِمَةُ قُلْتُ: أَلَيْسَ اللَّهُ يَقُولُ:(لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يدْرك الْأَبْصَار)؟ قَالَ: وَيحك إِذَا تَجَلَّى بِنُورِهِ الَّذِي هُوَ نُورُهُ وَقَدْ رأى ربه مرَّتَيْنِ
English Translation
Ibn Abbas said regarding the verse: "The heart did not lie about what it saw" (53:11) and "And he certainly saw him in another descent" (53:13): He said: "He saw Him with his heart twice." Narrated by Muslim.
Urdu Translation
ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان:”اس (رسول) نے جو کچھ دیکھا (آپ کے) دل نے اس میں دھوکہ نہیں کھایا۔ اور آپ نے اس کو ایک اور بار بھی دیکھا۔“کے بارے میں فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اپنے دل سے دو مرتبہ دیکھا۔ اور ترمذی کی روایت میں ہے، فرمایا: محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے رب کو دیکھا ہے، عکرمہ ؒ نے فرمایا: کیا اللہ فرماتا نہیں؟“آنکھیں اس کا ادراک نہیں کر سکتیں جبکہ وہ آنکھوں کا ادراک کر سکتا ہے۔“فرمایا: تجھ پر افسوس ہے! یہ تب ہے جب وہ اپنے اس نور کے ساتھ تجلی فرمائے جو کہ اس کا نور ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے رب کو دو مرتبہ دیکھا ہے۔ رواہ مسلم و الترمذی۔[مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5660]
