Arabic (Original)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «هَلْ سَمِعْتُمْ بِمَدِينَةٍ جَانِبٌ مِنْهَا فِي الْبَرِّ وَجَانِبٌ مِنْهَا فِي الْبَحْرِ؟»قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَغْزُوَهَا سَبْعُونَ أَلْفًا مِنْ بني إِسحاق فَإِذا جاؤوها نَزَلُوا فَلَمْ يُقَاتِلُوا بِسِلَاحٍ وَلَمْ يَرْمُوا بِسَهْمٍ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ فَيَسْقُطُ أحدُ جانبيها.-قالَ ثورُ بنُ يزِيد الرَّاوِي: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ-: الَّذِي فِي الْبَحْر يَقُولُونَ الثَّانِيَةَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ فَيَسْقُطُ جَانِبُهَا الْآخَرُ ثُمَّ يَقُولُونَ الثَّالِثَةَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ فَيُفَرَّجُ لَهُم فيدخلونها فيغنمون فَبينا هُمْ يَقْتَسِمُونَ الْمَغَانِمَ إِذْ جَاءَهُمُ الصَّرِيخُ فَقَالَ: إِنَّ الدَّجَّالَ قَدْ خَرَجَ فَيَتْرُكُونَ كُلَّ شَيْءٍ ويرجعون. رَوَاهُ مُسلم
English Translation
Abu Hurayrah reported that the Prophet (peace be upon him) said: "Have you heard of a city, one side of which is on land and the other on the sea?" They said: "Yes, O Messenger of Allah." He said: "The Hour will not come until seventy thousand from the descendants of Ishaq attack it. When they arrive and camp, they will not fight with weapons or shoot arrows. They will say: 'La ilaha illallah, wallahu Akbar,' and one of its sides will fall." Thawr ibn Yazid, the narrator, said: I do not know except that he said: "The side by the sea." "Then they will say a second time: 'La ilaha illallah, wallahu Akbar,' and its other side will fall. Then they will say a third time: 'La ilaha illallah, wallahu Akbar,' and it will be opened for them. They will enter and take spoils. While they are dividing the spoils, a cry will reach them saying: 'The Dajjal has appeared!' They will leave everything and return." Narrated by Muslim.
Urdu Translation
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”کیا تم نے ایک ایسے شہر کے متعلق سنا ہے جس کی ایک جانب خشکی ہے اور ایک طرف سمندر ہے؟“انہوں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”قیامت قائم نہیں ہو گی حتیٰ کہ بنو اسحاق کے ستر ہزار افراد وہاں جہاد کریں گے، جب وہ وہاں پہنچ کر پڑاؤ ڈالیں گے تو وہ نہ تو اسلحہ سے لڑیں گے اور نہ تیر اندازی کریں گے،”وہ لا الہ الا اللہ و اللہ اکبر“پڑھیں گے تو اس کی ایک جانب گر پڑے گی۔“ثور بن یزید راوی بیان کرتے ہیں، میں نہیں جانتا مگر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے اس جانب کے متعلق فرمایا جو سمندر کی طرف ہے”پھر وہ دوسری مرتبہ:”لا الہ الا اللہ و اللہ اکبر“پڑھیں گے تو اس کی دوسری جانب بھی گر پڑے گی، پھر وہ تیسری مرتبہ”لا الہ الا اللہ و اللہ اکبر“پڑھیں گے تو وہ (شہر) ان کے لیے کھول دیا جائے گا تو وہ اس میں داخل ہوں گے اور مال غنیمت حاصل کریں گے، وہ مال غنیمت تقسیم کر رہے ہوں گے کہ ایک زور دار آواز انہیں سنائی دے گی کہ دجال کا ظہور ہو چکا ہے، چنانچہ وہ ہر چیز چھوڑ کر واپس آ جائیں گے۔“رواہ مسلم۔[مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5423]
