Arabic (Original)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْعُطَاسَ وَيَكْرَهُ التَّثَاؤُبَ فَإِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ وَحَمِدَ اللَّهَ كَانَ حَقًّا عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ سَمِعَهُ أَنْ يَقُولَ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ. فَأَمَّا التَّثَاؤُبُ فَإِنَّمَا هُوَ مِنَ الشَّيْطَان فَإِذا تثاءب أحدكُم فليرده مااستطاع فَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا تَثَاءَبَ ضَحِكَ مِنْهُ الشَّيْطَانُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: فَإِنَّ أَحَدَكُمْ إِذا قَالَ: هَا ضحك الشَّيْطَان مِنْهُ
English Translation
Abu Hurairah reported from the Prophet, peace be upon him, who said: "Allah loves sneezing and dislikes yawning. When one of you sneezes and praises Allah, it is a duty upon every Muslim who hears him to say: 'May Allah have mercy on you (Yarhamukallah).' As for yawning, it is from Shaytan. When one of you yawns, let him suppress it as much as he can, for when one of you yawns, Shaytan laughs at him." In a narration of Muslim: "When one of you makes the sound 'Ha' during yawning, Shaytan laughs at him."
Urdu Translation
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”بے شک اللہ چھینکنے کو پسند فرماتا ہے اور جمائی لینے کو ناپسند فرماتا ہے۔ جب تم میں سے کوئی چھینک مارے اور”اَلْحَمْدُ لِلہِ“کہے، تو اسے سننے والے ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اسے”یَرْحَمُکَ اللہُ“”اللہ تم پر رحم فرمائے“کہے۔ رہی جمائی تو وہ شیطان کی طرف سے ہے، جب تم میں سے کوئی جمائی لیتا ہے تو وہ روکنے کی مقدور بھر کوشش کرے، کیونکہ جب تم میں سے کوئی جمائی لیتا ہے تو شیطان اس سے مسکراتا ہے۔“بخاری۔ اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے:”کیونکہ تم میں سے کوئی ایک (جمائی کے وقت) آواز نکالتا ہے تو شیطان اس سے ہنستا ہے۔“رواہ البخاری و مسلم۔[مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4732]
