Arabic (Original)
903 صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رضي الله عنه، قَالَ: لَمَّا تَزَوَّجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَيْنَبَ ابْنَةَ جَحْشٍ، دَعَا الْقَوْمَ فَطَعِمُوا، ثُمَّ جَلَسُوا يَتَحَدَّثُونَ، وَإِذَا هُوَ كَأَنَّهُ يَتَهَيَّأُ لِلْقِيَامِ، فَلَمْ يَقُومُوا، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ قَامَ؛ فَلَمَّا قَامَ، قَامَ مَنْ قَامَ، وَقَعَدَ ثَلاَثَةُ نَفَرٍ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لِيَدْخُلَ، فَإِذَا الْقَوْمُ جُلُوسٌ؛ ثُمَّ إِنَّهُمْ قَامُوا، فَانْطَلَقْتُ فَجِئْتُ فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُمْ قَدِ انْطَلَقُوا؛ فَجَاءَ حَتَّى دَخَلَ، فَذَهَبْتُ أَدْخُلُ، فَأَلْقَى الْحِجَابَ بَيْنِى وَبَيْنَهُ؛ فَأَنْزَلَ اللهُ(يأَيُّهَا الَّذِينَءَامَنُوا لاَ تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ)الآية
English Translation
Narrated Anas ibn Malik: When the Messenger of Allah (peace be upon him) married Zaynab bint Jahsh, he invited the people, and they ate. Then they sat talking. He appeared as if preparing to stand up, but they did not leave. When he saw that, he stood up. When he stood, those who would leave left, but three men remained seated. The Prophet (peace be upon him) came to enter, but the people were still sitting. Then they got up and left. I went and informed the Prophet (peace be upon him) that they had left. He came and entered. I was about to enter, but he dropped the curtain between me and him. Then Allah revealed: "O you who believe, do not enter the houses of the Prophet..." the verse.
Urdu Translation
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا تو قوم کو آپ نے دعوتِ ولیمہ دی، کھانا کھانے کے بعد لوگ (گھر کے اندر ہی) بیٹھے (دیر تک) باتیں کرتے رہے، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ایسا کیا گویا آپ اٹھنا چاہتے ہیں (تا کہ لوگ سمجھ جائیں اور اٹھ جائیں) لیکن کوئی بھی نہیں اٹھا، جب آپ نے دیکھا کہ کوئی نہیں اٹھا تو آپ کھڑے ہو گئے، جب آپ کھڑے ہوئے تو دوسرے لوگ بھی کھڑے ہو گئے لیکن تین آدمی اب بھی بیٹھے رہ گئے، رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمجب باہر سے اندر جانے کے لیے آئے تو دیکھا کہ کچھ لوگ اب بھی بیٹھے ہوئے ہیں، اس کے بعد وہ لوگ بھی اٹھ گئے تو میں نے آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر خبر دی کہ وہ لوگ بھی چلے گئے ہیں، تو آپ اندر تشریف لائے، میں نے بھی چاہا کہ اندر جاؤں لیکن رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنے اور میرے بیچ میں دروازے کا پردہ گرا لیا، اس کے بعد آیت مبارکہ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتَ النَّبِيِّ﴾[سورة الأحزاب: 53]نازل ہوئی کہ”اے ایمان والو! نبی کے گھروں میں (بغیر اجازت) مت جایا کرو“آخر آیت تک۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب النكاح/حدیث: 903]
