Arabic (Original)
721 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو، حَدَّثَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذُكِرَ لَهُ صَوْمِي، فَدَخَلَ عَلَيَّ، فَأَلْقَيْتُ لَهُ وِسَادَةً مِنْ أَدَمٍ، حَشْوُهَا لِيفٌ، فَجَلَسَ عَلَى الأَرْضِ، وَصَارَتِ الْوِسَادَةُ بَيْنِي وَبَيْنَهُ؛ فَقَالَ: أَمَا يَكْفِيكَ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلاَثَةُ أَيَّامٍ قَالَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: خَمْسًا قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: سَبْعًا قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: تِسْعًا قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: إِحْدَى عَشْرَةَ ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لاَ صَوْمَ فَوْقَ صَوْمِ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ، شَطرَ الدَّهْرِ، صُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمًا
English Translation
Narrated Abdullah ibn Amr: The Messenger of Allah (peace be upon him) was told about his fasting. He said: "It suffices you to fast three days of every month." I said: "O Messenger of Allah, I can do more." He said: "Then fast like the fasting of Dawud (peace be upon him). Fast one day and break your fast the next."
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکو میرے روزے کے متعلق خبر ہو گئی (کہ میں مسلسل روزے رکھتا ہوں)، آپ میرے یہاں تشریف لائے اور میں نے ایک گدّا آپ کے لیے بچھا دیا جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی، لیکن رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمزمین پر بیٹھ گئے اور وہ تکیہ میرے اور آپ کے درمیان ہو گیا، آپ نے فرمایا:”کیا تمہارے لیے ہر مہینہ میں تین دن کے روزے کافی نہیں ہیں؟“میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! (کچھ اور بڑھا دیجیے) آپ نے فرمایا:”اچھا پانچ دن کے روزے (رکھ لے)۔“میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کچھ اور، آپ نے فرمایا:”چلو چھ دن۔“میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! (کچھ اور بڑھائیے مجھ میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت ہے) آپ نے فرمایا:”اچھا نو دن۔“میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کچھ اور، فرمایا:”اچھا گیارہ دن۔“آخر آپ نے فرمایا:”داؤد علیہ السلام کے روزے کے طریقے کے سوا اور کوئی طریقہ (شریعت میں) جائز نہیں، یعنی زندگی کے آدھے دنوں میں ایک دن کا روزہ رکھ اور ایک دن کا روزہ چھوڑ دیا کرے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 721]
