Arabic (Original)
714 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرو، قَالَ: أُخْبِرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي أَقُولُ، وَاللهِ لأَصُومَنَّ النَّهَارَ وَلأَقُومَنَّ اللَّيْلَ مَا عِشْتُ؛ فَقُلْتُ لَهُ: قَدْ قُلْتُهُ، بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي قَالَ: فَإِنَّكَ لاَ تَسْتَطِيع ذلِكَ، فَصُمْ وَأَفْطِرْ، وَقُمْ وَنَمْ، وَصُمْ مِنَ الشَّهْرِ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ، فَإِنَّ الْحَسَنَةَ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا، وَذلِكَ مِثْلُ صِيَامِ الدَّهْرِ قُلْتُ: إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذلِكَ قَالَ: فَصُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمَيْنِ قُلْتُ: إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذلِكَ قَالَ: فَصُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمًا، فَذَلِكَ صِيَامُ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ، وَهُوَ أَفْضَلُ الصِّيَامُ فَقُلْتُ: إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذلِكَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لاَ أَفْضَلَ مِنْ ذلِكَ
English Translation
Narrated Abdullah ibn Amr: The Messenger of Allah (peace be upon him) was told that I had said: "By Allah, I will fast every day and pray every night as long as I live." The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Are you the one who said that?" I said: "I did say it, O Messenger of Allah." He said: "You cannot do that. Fast and break your fast, pray and sleep. Fast three days of each month, for a good deed is rewarded tenfold, and that is like fasting the entire year." I said: "I can do more than that." He said: "Then fast one day and break your fast for two days." I said: "I can do more." He said: "Then fast one day and break your fast for one day. That is the fasting of the Prophet Dawud (David), and it is the best fasting." I said: "I can do more." The Prophet (peace be upon him) said: "There is nothing better than that."
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمتک میری یہ بات پہنچائی گئی کہ: خدا کی قسم! زندگی بھر میں دن میں تو روزے رکھوں گا اور ساری رات عبادت کروں گا۔ میں نے (رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے) عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، ہاں میں نے یہ کہا ہے۔ آپ نے فرمایا:”لیکن تیرے اندر اس کی طاقت نہیں، اس لیے روزہ بھی رکھ اور بے روزہ بھی رہ، عبادت بھی کر اور سو بھی اور مہینے میں تین دن کے روزے رکھا کر، نیکیوں کا بدلہ دس گنا ہے، اس طرح یہ ساری عمر کا روزہ ہو جائے گا۔“میں نے کہا کہ میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا:”پھر ایک دن روزہ رکھا کر اور دو دن کے لیے روزے چھوڑ دیا کر۔“میں نے پھر کہا کہ میں اس سے بھی زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں۔ آپ نے فرمایا:”اچھا ایک دن روزہ رکھ اور ایک دن بے روزہ رہ کہ داؤد علیہ السلام کا روزہ ایسا ہی تھا اور روزہ کا یہ سب سے افضل طریقہ ہے۔“میں نے اب بھی وہی کہا کہ مجھے اس سے بھی زیادہ کی طاقت ہے، لیکن اس مرتبہ آپ نے فرمایا:”اس سے افضل کوئی روزہ نہیں ہے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصيام/حدیث: 714]
