Arabic (Original)
576 صحيح حديث أَبِي ذَرٍّ رضي الله عنه، قَالَ: انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ أَوْ وَالَّذِي لاَ إِلهَ غَيْرُهُ أَوْ كَمَا حَلَفَ مَا مِنْ رَجُلٍ تَكُونُ لَهُ إِبِلٌ أَوْ بَقَرٌ أَوْ غَنَمٌ لاَ يُؤَدِّي حَقَّهَا إِلاَّ أُتِيَ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مَا تَكُونُ وَأَسْمَنهُ، تَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا، وَتَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا، كُلَّمَا جَازَتْ أُخْرَاهَا رُدَّتْ عَلَيْهِ أُولاَهَا، حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ
English Translation
Narrated Abu Dharr: I came to the Prophet (peace be upon him) and he said: "By the One in whose hand is my soul — or: By the One besides whom there is no god — no man who has gold or silver and does not pay its due right except that on the Day of Resurrection, plates of fire will be made for him and heated in the Fire of Hell, and his side, forehead, and back will be branded with them. Every time they cool, they will be reheated, on a day whose length is fifty thousand years, until judgment is passed among the servants."
Urdu Translation
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے قریب پہنچ گیا تھا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمفرما رہے تھے:”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، یا (آپ نے قسم اس طرح کھائی) اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، یا جن الفاظ کے ساتھ بھی آپ نے قسم کھائی ہو (اس تاکید کے بعد فرمایا): کوئی بھی ایسا شخص جس کے پاس اونٹ، گائے یا بکری ہو اور وہ اس کا حق نہ ادا کرتا ہو تو قیامت کے دن اس (جانور) کو لایا جائے گا، دنیا سے زیادہ بڑی اور موٹی تازی کر کے، پھر وہ اپنے مالک کو اپنے کھروں سے روندے گی اور سینگ سے مارے گی، جب آخری جانور اس پر سے گزر جائے گا تو پہلا جانور پھر لوٹ کر آئے گا (اور اسے اپنے سینگ سے مارے گا اور کھروں سے روندے گا)، اس وقت تک (یہ سلسلہ برابر قائم رہے گا) جب تک لوگوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الزكاة/حدیث: 576]
