Arabic (Original)
1641 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: مَا زِلْتُ أُحِبُّ بَنِي تَمِيمٍ مُنْذُ ثَلاَثٍ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِيهِمْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: هُمْ أَشَدُّ أَمَّتِي عَلَى الدَّجَّالِ قَالَ: وَجَاءَتْ صَدَقَاتُهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هذِهِ صَدَقَاتُ قَوْمِنَا وَكَانَتْ سَبيَّة مِنْهُمْ عِنْدَ عَائِشَةَ فَقَالَ: أَعْتِقِيهَا، فَإِنَّهَا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلِ
English Translation
Narrated Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him): I have always loved Banu Tamim ever since I heard three things the Messenger of Allah (peace be upon him) said about them. I heard him say, "They will be the strongest of my Ummah against the Dajjal." When their charity arrived, the Messenger of Allah (peace be upon him) said, "This is the charity of our people." There was a captive woman from among them with 'A'ishah, and he said, "Free her, for she is from the descendants of Isma'il (Ishmael)."
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تین باتوں کی وجہ سے جنہیں میں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سنا ہے، میں بنو تمیم سے ہمیشہ محبت کرتا ہوں۔ رسولِ کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کے بارے میں فرمایا:”یہ لوگ دجال کے مقابلے میں میری امت میں سب سے زیادہ سخت ثابت ہوں گے۔“سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ (ایک مرتبہ) بنو تمیم کے یہاں سے زکات (وصول ہو کر آئی) تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”یہ ہماری قوم کی زکات ہے۔“بنو تمیم کی ایک عورت قید ہو کر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھی تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے ان سے فرمایا:”اسے آزاد کر دے کہ یہ سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ہے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 1641]
