Arabic (Original)
1286 صحيح حديث رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِذِي الْحُلَيْفَةِ، فَأَصَابَ النَّاسَ جُوعٌ، فَأَصَابُوا إِبِلاً وَغَنَمًا، قَالَ: وَكَانَ النَّبِيُّ فِي أُخْرَيَاتِ الْقَوْمِ، فَعَجِلوا وَذَبَحُوا وَنَصَبُوا الْقُدُورَ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالْقُدُورِ فَأُكْفِئَتْ، ثُمَّ قَسَمَ، فَعَدَلَ عَشَرَةً مِنَ الْغَنَمِ بِبَعِيرٍ، فَنَدَّ مِنْهَا بَعِيرٌ، فَطَلَبُوهُ فَأَعْيَاهُمْ وَكَانَ فِي الْقَوْمِ خَيْلٌ يَسِيرَةٌ فَأَهْوَى رَجُلٌ مِنْهُمْ بِسَهْمٍ، فَحَبَسَهُ اللهُ ثُمَّ قَالَ: إِنَّ لِهذِهِ الْبَهَائِمِ أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ، فَمَا غَلَبَكُمْ مِنْهَا فَاصْنَعُوا بِهِ هكَذَا قُلْتُ: إِنَّا نَرْجُو أَوْ نَخَافُ الْعَدُوَّ غَدًا، وَلَيْسَتْ مُدًى، أَفَنَذْبَحُ بِالْقَصَبِ قَالَ: مَا أَنْهَرَ الدَّمَ وَذُكِرَ اسْمُ اللهِ عَلَيْهِ، فَكُلُوهُ، لَيْسَ السِّنَّ وَالظُّفُرَ، وَسَأُحَدِّثُكُمْ عنْ ذلِكَ أَمَّا السِّنُّ فَعَظْمٌ، وَأَمَّا الظُّفُرُ فَمُدَى الْحَبَشَةِ
English Translation
Rafi' ibn Khadij (may Allah be pleased with him) said: We were with the Prophet (peace be upon him) at Dhul-Hulayfah. The people were hungry and obtained some camels and sheep. The Prophet was in the rear of the party. The people hastened and slaughtered (without waiting for proper distribution) and set up their cooking pots. The Prophet (peace be upon him) ordered the pots to be overturned. Then he distributed the animals, counting ten sheep as equal to one camel. One of the camels ran away, and the people chased it but it tired them out. There were only a few horses among the people, so a man shot it with an arrow and Allah stopped it. Then the Prophet (peace be upon him) said: "These animals have wild tendencies like wild animals. If any of them overpowers you, treat it in the same manner." I said: "We expect to encounter the enemy tomorrow and we have no knives. Can we slaughter with reeds?" He said: "Whatever causes the blood to flow, and over which the name of Allah has been mentioned, eat it - except for teeth and nails. I will tell you why: as for teeth, they are bones, and as for nails, they are the knives of the Abyssinians."
Urdu Translation
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ مقام ذوالحلیفہ میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ لوگوں کو بھوک لگی۔ ادھر (غنیمت میں) اونٹ اور بکریاں ملی تھیں۔ سیدنا رافع رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلملشکر کے پیچھے کے لوگوں میں تھے۔ لوگوں نے جلدی کی اور (تقسیم سے پہلے ہی) ذبح کر کے ہانڈیاں چڑھا دی گئیں۔ لیکن بعد میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے حکم دیا اور وہ ہانڈیاں اوندھا دی گئیں، پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے ان کو تقسیم کیا اور دس بکریوں کو ایک اونٹ کے برابر رکھا۔ ایک اونٹ اس میں سے بھاگ گیا تو لوگ اسے پکڑنے کی کوشش کرنے لگے، لیکن اس نے سب کو تھکا دیا۔ قوم کے پاس گھوڑے کم تھے۔ ایک صحابی تیر لے کر اونٹ کی طرف جھپٹے۔ اللہ نے اس (اونٹ) کو ٹھہرا دیا۔ پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ان جانوروں میں بھی جنگلی جانوروں کی طرح سرکشی ہوتی ہے۔ اس لیے ان جانوروں میں سے بھی اگر کوئی تمہیں عاجز کر دے تو اس کے ساتھ تم ایسا ہی معاملہ کیا کرو۔“پھر میں نے عرض کی کہ کل دشمن کے حملے کا خوف ہے، ہمارے پاس چھریاں نہیں ہیں۔ (تلواروں سے ذبح کریں تو ان کے خراب ہونے کا ڈر ہے جب کہ جنگ سامنے ہے) کیا ہم بانس کی کھپچی سے ذبح کر سکتے ہیں؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو چیز بھی خون بہا دے اور ذبیحہ پر اللہ تعالیٰ کا نام بھی لیا گیا ہو تو اس کے کھانے میں کوئی حرج نہیں سوائے دانت اور ناخن کے، اس کی وجہ میں تمہیں بتاتا ہوں۔ دانت تو ہڈی ہے اور ناخن حبشیوں کی چھری ہے۔“[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الأضاحي/حدیث: 1286]
