Arabic (Original)
عَنِابْنِ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِييَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ،،أَنَّهُ سَمِعَأَبَا ذَرٍّ،وَأَبَا الدَّرْدَاءِ، قَالا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَا أَوَّلُ مَنْ يُؤْذَنُ لِي فِي السُّجُودِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَأَوَّلُ مَنْ يُؤْذَنُ لَهُ بِرَفْعِ رَأْسِهِ، فَأَنْظُرُ بَيْنَ يَدَيَّ، فَأَعْرِفُ أُمَّتِي مِنْ بَيْنِ الأُمَمِ، وَأَنْظُرُ عَنْ يَمِينِي فَأَعْرِفُ أُمَّتِي مِنْ بَيْنِ الأُمَمِ، وَأَنْظُرُ عَنْ شِمَالِي فَأَعْرِفُ أُمَّتِي مِنْ بَيْنِ الأُمَمِ، وَأَنْظُرُ خَلْفِي فَأَعْرِفُ أُمَّتِي مِنْ بَيْنِ الأُمَمِ"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، كَيْفَ تَعْرِفُ أُمَّتَكَ مِنْ بَيْنِ الأُمَمِ مَا بَيْنَ نُوحٍ إِلَى أُمَّتِكَ؟ فَقَالَ:" غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ، وَلا يَكُونُ أَحَدٌ مِنَ الأُمَمِ غَيْرَهُمْ، وَأَعْرِفُهُمْ أَنَّهُمْ يُؤْتَوْنَ كُتُبَهُمْ بِأَسْمَائِهِمْ، فَأَعْرِفُهُمْ بِسِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ، وَأَعْرِفُهُمْ بِنُورهِمْ يَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ دُونَهُمْ".
English Translation
Abu Dharr and Abu al-Darda' (may Allah be pleased with them both) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "I am the first who will be given permission to prostrate on the Day of Resurrection, and the first who will be given permission to raise his head. I will look before me and recognize my Ummah from among the nations. I will look to my right and recognize my Ummah from among the nations. I will look to my left and recognize my Ummah from among the nations. I will look behind me and recognize my Ummah from among the nations." A man asked: "O Prophet of Allah, how will you recognize your Ummah from among the nations, from Nuh to your Ummah?" He said: "They will have bright faces and limbs from the traces of ablution, and none among the other nations will be like them. I will recognize them because they will be given their records in their right hands. I will recognize them by the marks on their faces from the traces of prostration. And I will recognize them by their light running ahead of them and on their right."
Urdu Translation
سیدنا ابوذر اور ابودرداء رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”میں سب سے پہلا ہوں جسے قیامت والے دن سجدے کی اجازت دی جائے گی اور سب سے پہلا ہوں جسے سر اٹھانے کی اجازت دی جائے گی، میں اپنے آگے دیکھوں گا تو امتوں کے درمیان سے اپنی امت کو پہچان لوں گا اور اپنی دائیں جانب دیکھوں گا تو امتوں کے درمیان سے اپنی امت کو پہچان لوں گا اور اپنی بائیں جانب دیکھوں گا تو امتوں کے درمیان سے اپنی امت کو پہچان لوں گا اور اپنے پیچھے دیکھوں گا تو امتوں کے درمیان سے اپنی امت کو پہچان لوں گا۔“ایک آدمی نے کہا کہ اے اللہ کے نبیصلی اللہ علیہ وسلم! آپصلی اللہ علیہ وسلمامتوں کے درمیان سے جو نوح علیہ السلام سے لے کر آپ کی اپنی امت تک ہوں گی، اپنی امت کو کیسے پہچان لیں گے؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”ان کے وضو کے نشانات کی وجہ سے چہرے اور ہاتھ پاؤں روشن ہوں گے، ان کے علاوہ امتوں میں سے کوئی اور (ایسا) نہ ہوگا اور میں ان کو پہچان لوں گا، بے شک ان کو ان کے نامۂ اعمال ان کے دائیں ہاتھوں میں تھمائے جائیں گے اور میں انہیں ان کی پیشانیوں سے پہچان لوں گا، ان کے چہروں پر سجدوں کے نشان کی وجہ سے اور میں ان کو ان کے نور کی وجہ سے پہچان لوں گا جو ان کے آگے اور ان کی دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا۔“[مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 112]
