Arabic (Original)
حَدَّثَنَاعَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ، قَالَ: ثنايَحْيَى هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ، عَنْهِشَامٍ، قَالَ: أَنِيأَبِي، أَنَّأَبَا مُرَاوِحٍ الْغِفَارِيَّ، أَخْبَرَهُ، أَنَّأَبَا ذَرٍّرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَجِهَادٌ فِي سَبِيلِهِ، قَالَ: فَأَيُّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: أَغْلاهَا ثَمَنًا وَأَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا، قَالَ: قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ: تُعِينُ ضَائِعًا أَوْ تَصْنَعُ لأَخْرَقَ، قَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ ضَعُفْتُ عَنْ ذَلِكَ؟ قَالَ: تُمْسِكُ عَنِ الشَّرِّ، فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقُ بِهَا عَلَى نَفْسِكَ".
English Translation
Abu Dharr (may Allah be pleased with him) narrated that he said: O Messenger of Allah, which deed is best? He said: "Belief in Allah and jihad in His cause." He asked: Which type of freeing slaves is best? He said: "The most expensive in price and the most valued by its owner." He said: What if I cannot do that? He said: "Then help someone in need or do work for someone who is unskilled." He said: What if I am too weak even for that? He said: "Then refrain from evil, for that is a charity you give to yourself."
Urdu Translation
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے پوچھا: اللہ کے رسول! کون سا عمل افضل ہے؟ فرمایا اللہ پر ایمان لانا اور اس کی راہ میں جہاد کرنا۔ انہوں نے پوچھا: کون سا غلام آزاد کرنا افضل ہے؟ فرمایا جو زیادہ قیمتی اور اپنے مالکوں کو زیادہ پیارا ہو۔ وہ کہتے ہیں: میں نے پوچھا: اگر میں ایسا (غلام آزاد) نہ کر سکوں تو؟ فرمایا: کسی ضائع ہونے والے کی مدد کر دیں، یا کسی بے ہنر کا کام کر دیں۔ انہوں نے کہا: اگر میں اس سے بھی عاجز آ جاؤں (یعنی یہ بھی نہ کر سکوں)؟ فرمایا: برائی سے باز رہیں، یہ ایسا صدقہ ہے، جو آپ خود اپنے اوپر ہی کریں گے۔[المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 969]
