English Translation
Abu Hurairah (may Allah be pleased with him) heard the Messenger of Allah (peace be upon him) say: "If there were a river at the door of any one of you, and he bathed in it five times a day, would any dirt remain on him?" The Companions said: "No dirt would remain on him." The Prophet said: "That is the likeness of the five daily prayers — through them Allah washes away sins."
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے سناآپصلی اللہ علیہ وسلمفرماتے تھے”اگر تم میں سے کسی کے دروازہ پر کوئی نہر بہتی ہو کہ وہ اس میں ہر روز پانچ مرتبہ نہاتا ہو کہ تو تم کیا کہتے ہو کہ یہ (نہانا) اس کے میل کچیل کو باقی رکھے گا؟“صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی کہ یہ اس کے میل کچیل میں سے کچھ بھی باقی نہ رکھے گا۔ تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”پانچوں نمازوں کی یہی مثال ہے، اللہ ان کے ذریعہ سے گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 330]
