English Translation
Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) said: The Messenger of Allah (peace be upon him) used to say: "One's disease being transmitted to another, taking evil omens, considering the owl inauspicious, and considering the month of Safar inauspicious—all of these are baseless notions; but one should keep as far away from a leper as one keeps away from a lion."
Urdu Translation
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمفرماتے تھے:”ایک کی بیماری دوسرے کو لگنا، بدشگونی لینا، الو کو منحوس سمجھنا اور صفر کو منحوس سمجھنا تمام کے تمام لغو خیالات ہیں لیکن جذام والے سے اس قدر علیحدہ رہنا چاہیے جیسے شیر سے (جدا رہتے ہیں)۔“(فائدہ: یہ اس لیے نہیں کہ جذام والے کی بیماری سے لگ جائے بلکہ اس لیے دور رہنے کی تلقین کی جا رہی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اللہ کی طرف سے اس کا بیمار ہونا بھی اتفاق سے لکھا تھا وہ بیمار ہو گیا۔ اب دل میں خیال آتے ہیں کہ فلاں کے ساتھ بیٹھنے کی وجہ سے بیماری لگی ہے تو یہ گناہ ہے۔ اس گناہ میں واقع ہونے سے بچانے کے لیے”سد ذرائع“کے طور پر رو کا جا رہا ہے۔)[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1969]
