English Translation
Narrated Abdullah bin Masud (may Allah be pleased with him): I witnessed from Al-Miqdad bin Al-Aswad something that I would not trade for any other good deed. He came to the Prophet while the Prophet was praying against the polytheists and said: "O Messenger of Allah! We will never say to you what the people of Musa said to him: 'Go, you and your Lord, and fight' (Al-Ma'idah: 24). Rather, we will fight on your right, on your left, in front of you, and behind you." I saw the Prophet's face light up with happiness."
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہمیں نے سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کی ایک ایسی بات دیکھی کہ اگر وہ بات مجھے حاصل ہوتی تو میں اس مقابل میں کسی نیکی کو نہ سمجھتا، وہ مجھے سب سے زیادہ پسند ہوتی۔ (ہوا یہ کہ) نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلممشرکوں پر بددعا کر رہے تھے کہ اتنے میں مقداد رضی اللہ عنہ آن پہنچے اور عرض کی کہ یا رسول اللہ! ہم (کبھی بھی) اس طرح نہیں کہیں گے جیسا کہ موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے ان سے کہا تھا”تم اور تمہارا پروردگار جاؤ اور دشمنوں سے لڑو“(سورۃ المائدہ: 24) بلکہ ہم تو آپصلی اللہ علیہ وسلمکی داہنی طرف سے اور بائیں طرف سے اور سامنے سے اور پیچھے کی طرف سے (دشمنوں کے مقابل) لڑیں گے۔ میں نے دیکھا کہ (یہ بات سن کر) نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکا چہرہ مبارک چمکنے لگا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمخوش ہو گئے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1600]
