Arabic (Original)
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ هِلاَلِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلَّى لَنَا يَوْمًا الصَّلاَةَ، ثُمَّ رَقِيَ الْمِنْبَرَ فَأَشَارَ بِيَدِهِ قِبَلَ قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ " قَدْ أُرِيتُ الآنَ ـ مُنْذُ صَلَّيْتُ لَكُمُ الصَّلاَةَ ـ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ مُمَثَّلَتَيْنِ فِي قُبُلِ هَذَا الْجِدَارِ، فَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ فِي الْخَيْرِ وَالشَّرِّ، فَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ فِي الْخَيْرِ وَالشَّرِّ ".
English Translation
Narrated Hadrat Anas bin Malik (may Allah be well pleased with him): Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) led us in prayer one day, then ascended the pulpit and pointed with his hand toward the direction of the Qiblah of the mosque and stated, "Just now — since I led you in prayer — Paradise and Hell were shown to me depicted on this wall. I have never seen anything like today in good and evil. I have never seen anything like today in good and evil.""
Urdu Translation
ہم سے ابراہیم بن منذر نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن فلیح نے بیان کیا، کہا مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، ان سے ہلال بن علی نے اور ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا، کہا میں نے ان سے سنا فرماتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن ہمیں نماز پڑھائی، پھر منبر پر تشریف لے گئے اور مسجد کے قبلے کی طرف ہاتھ سے اشارہ فرمایا اور ارشاد فرمایا: ابھی جب سے میں نے تمہیں نماز پڑھائی ہے مجھے جنت اور جہنم اس دیوار کے سامنے دکھائی گئی ہیں اور میں نے آج جیسی خیر و شر کبھی نہیں دیکھی، میں نے آج جیسی خیر و شر کبھی نہیں دیکھی۔
