Arabic (Original)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، أَنَّهُ قَالَ مَرَّ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لِرَجُلٍ عِنْدَهُ جَالِسٍ " مَا رَأْيُكَ فِي هَذَا ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَشْرَافِ النَّاسِ، هَذَا وَاللَّهِ حَرِيٌّ إِنْ خَطَبَ أَنْ يُنْكَحَ، وَإِنْ شَفَعَ أَنْ يُشَفَّعَ. قَالَ فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ مَرَّ رَجُلٌ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا رَأْيُكَ فِي هَذَا ". فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا رَجُلٌ مِنْ فُقَرَاءِ الْمُسْلِمِينَ، هَذَا حَرِيٌّ إِنْ خَطَبَ أَنْ لاَ يُنْكَحَ، وَإِنْ شَفَعَ أَنْ لاَ يُشَفَّعَ، وَإِنْ قَالَ أَنْ لاَ يُسْمَعَ لِقَوْلِهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَذَا خَيْرٌ مِنْ مِلْءِ الأَرْضِ مِثْلَ هَذَا ".
English Translation
Narrated Hadrat Sahl bin Sa'd As-Sa'idi (may Allah be well pleased with him): A man passed by Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him). He asked a man sitting near him, "What is your opinion about this one?" He said, "He is from the noble people. By Allah, he is worthy that if he proposes marriage, he should be accepted, and if he intercedes, his intercession should be granted." Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) remained silent. Then another man passed by. Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) asked, "What is your opinion about this one?" He said, "O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), this is one of the poor Muslims. He is worthy that if he proposes marriage, he should not be accepted, and if he intercedes, his intercession should not be granted, and if he speaks, his words should not be listened to." Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "This one is better than an earth full of the likes of that one.""
Urdu Translation
ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہا مجھ سے عبدالعزیز بن ابی حازم نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا۔ آپ نے اپنے پاس بیٹھے ایک شخص سے ارشاد فرمایا: اس کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ اس نے عرض کیا: یہ اشراف میں سے ایک شخص ہے۔ اللہ کی قسم! یہ لائق ہے کہ اگر نکاح کا پیغام دے تو قبول کیا جائے اور اگر سفارش کرے تو سفارش مانی جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے۔ پھر ایک اور شخص گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ غریب مسلمانوں میں سے ایک شخص ہے۔ یہ لائق ہے کہ اگر نکاح کا پیغام دے تو قبول نہ کیا جائے اور اگر سفارش کرے تو سفارش نہ مانی جائے اور اگر کچھ کہے تو اس کی بات نہ سنی جائے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ زمین بھر اُس جیسوں سے بہتر ہے۔
