Arabic (Original)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ، طُولُهُ سِتُّونَ ذِرَاعًا، فَلَمَّا خَلَقَهُ قَالَ اذْهَبْ فَسَلِّمْ عَلَى أُولَئِكَ النَّفَرِ مِنَ الْمَلاَئِكَةِ جُلُوسٌ، فَاسْتَمِعْ مَا يُحَيُّونَكَ، فَإِنَّهَا تَحِيَّتُكَ وَتَحِيَّةُ ذُرِّيَّتِكَ. فَقَالَ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ. فَقَالُوا السَّلاَمُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللَّهِ. فَزَادُوهُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، فَكُلُّ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ آدَمَ، فَلَمْ يَزَلِ الْخَلْقُ يَنْقُصُ بَعْدُ حَتَّى الآنَ ".
English Translation
Narrated Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him): The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "Allah created Adam in his image, sixty cubits (about 30 meters) in height. When He created him, He said to him, 'Go and greet that group of angels sitting there, and listen to what they will say in reply to you, for that will be your greeting and the greeting of your offspring.' Adam said, 'As-Salamu Alaikum (Peace be upon you).' They replied, 'As-Salamu Alaika wa Rahmatullah (Peace and Allah's Mercy be on you).' So they increased 'wa Rahmatullah.' Everyone who will enter Paradise will be in the image of Adam, and since then the creation has been decreasing in stature until now.
Urdu Translation
ہم سے یحییٰ بن جعفر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، ان سے معمر نے، ان سے ہمام نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ان کی صورت پر پیدا کیا، ان کا قد ساٹھ ہاتھ تھا۔ جب اللہ تعالیٰ نے انہیں پیدا فرمایا تو فرمایا جاؤ اور فرشتوں کی اس جماعت کو سلام کرو جو بیٹھے ہیں اور سنو کہ وہ تمہیں کیا جواب دیتے ہیں کیونکہ یہی تمہارا اور تمہاری اولاد کا سلام ہوگا۔ پس آدم علیہ السلام نے کہا السلام علیکم۔ فرشتوں نے جواب دیا السلام علیک ورحمۃ اللہ۔ انہوں نے ورحمۃ اللہ کا اضافہ کیا۔ پس جو بھی جنت میں داخل ہوگا آدم علیہ السلام کی صورت پر ہوگا، اس وقت سے اب تک مخلوق کا قد گھٹتا چلا آ رہا ہے۔
