Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يَتَعَاقَبُونَ فِيكُمْ مَلاَئِكَةٌ بِاللَّيْلِ وَمَلاَئِكَةٌ بِالنَّهَارِ، وَيَجْتَمِعُونَ فِي صَلاَةِ الْفَجْرِ وَصَلاَةِ الْعَصْرِ، ثُمَّ يَعْرُجُ الَّذِينَ بَاتُوا فِيكُمْ، فَيَسْأَلُهُمْ وَهْوَ أَعْلَمُ بِهِمْ كَيْفَ تَرَكْتُمْ عِبَادِي فَيَقُولُونَ تَرَكْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ، وَأَتَيْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ ".
English Translation
Narrated by Hadrat Abu Hurairah (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) said: 'Angels come to you in succession by night and by day. They gather together at the Fajr and 'Asr prayers. Then those who spent the night among you ascend (to the Heavens), and Allah — though He knows best about them — asks them: "In what state did you leave My servants?" They reply: "When we left them, they were praying (Fajr), and when we reached them, they were praying ('Asr)."'
Urdu Translation
ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے امام مالک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ابوالزناد عبداللہ بن ذکوان سے بیان کیا، انہوں نے اعرج عبدالرحمٰن بن ہرمز سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "تمہارے پاس فرشتوں کے دستے رات اور دن میں باری باری آتے ہیں اور فجر اور عصر کی نمازوں کے وقت (آنے والے اور جانے والے) سب اکٹھا ہوتے ہیں۔ پھر جو فرشتے رات تمہارے پاس رہے ہوتے ہیں وہ اوپر چڑھتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان سے پوچھتا ہے — حالانکہ وہ سب سے زیادہ جاننے والا ہے — کہ تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا؟ وہ عرض کرتے ہیں: جب ہم نے انہیں چھوڑا تو وہ (فجر کی) نماز پڑھ رہے تھے اور جب ہم ان کے پاس پہنچے تھے تو بھی وہ (عصر کی) نماز پڑھ رہے تھے۔"
