Arabic (Original)
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، قَالَ حَدَّثَنِي بُرَيْدٌ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى ـ رضى الله عنه ـ قَالَ وُلِدَ لِي غُلاَمٌ، فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَسَمَّاهُ إِبْرَاهِيمَ، فَحَنَّكَهُ بِتَمْرَةٍ، وَدَعَا لَهُ بِالْبَرَكَةِ وَدَفَعَهُ إِلَىَّ، وَكَانَ أَكْبَرَ وَلَدِ أَبِي مُوسَى.
English Translation
It is narrated by Hadrat Abu Musa that a son was born to me and I took him to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) who named him Ibrahim (upon him be peace), did Tahnik for him with a date, invoked Allah to bless him and returned him to me. (The narrator added: That was Hadrat Abu Musa's eldest son)
Urdu Translation
مجھ سے اسحاق بن نضر نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے یزید نے بیان کیا، ان سے حضرت ابوبردہ نے اور ان سے حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میرے یہاں ایک لڑکا پیدا ہوا تو میں اسے لے کر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا نام ابراہیم رکھا اور کھجور کو اپنے دندان مبارک سے نرم کر کے اسے چٹایا اور اس کے لیے برکت کی دعا کی پھر مجھے دے دیا۔ یہ حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سب سے بڑے لڑکے تھے۔
