Arabic (Original)
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُنِيرٍ، سَمِعَ النَّضْرَ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ كُنْتُ غُلاَمًا أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى غُلاَمٍ لَهُ خَيَّاطٍ، فَأَتَاهُ بِقَصْعَةٍ فِيهَا طَعَامٌ وَعَلَيْهِ دُبَّاءٌ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَتَتَبَّعُ الدُّبَّاءَ ـ قَالَ ـ فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ جَعَلْتُ أَجْمَعُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ ـ قَالَ ـ فَأَقْبَلَ الْغُلاَمُ عَلَى عَمَلِهِ. قَالَ أَنَسٌ لاَ أَزَالُ أُحِبُّ الدُّبَّاءَ بَعْدَ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَنَعَ مَا صَنَعَ.
English Translation
It is narrated by Hadrat Anas that I was a young boy when I once was walking with Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him). Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) entered the house of his slave tailor and the latter brought a dish filled with food covered with pieces of gourd. Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) started picking and eating the gourd. When I saw that, I started collecting and placing the gourd before him. Then the slave returned to his work. Hadrat Anas added: I have kept on loving gourd since I saw Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) doing what he was doing
Urdu Translation
مجھ سے عبداللہ بن منیر نے بیان کیا، انہوں نے نضر سے سنا، انہیں ابن عون نے خبر دی، کہا کہ مجھے ثمامہ بن عبداللہ بن انس نے خبر دی اور ان سے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ میں نوعمر تھا اور رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہتا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنے ایک درزی غلام کے پاس تشریف لے گئے۔ وہ ایک پیالہ لایا جس میں کھانا تھا اور اوپر کدو کے قتلے تھے۔ آپ کدو تلاش کرنے لگے۔ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ جب میں نے یہ دیکھا تو کدو کے قتلے آپ کے سامنے جمع کر کے رکھنے لگا۔ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ ( پیالہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے رکھنے کے بعد ) غلام اپنے کام میں لگ گیا۔ انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ اسی وقت سے میں کدو پسند کرنے لگا، جب میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا یہ عمل دیکھا۔
