Arabic (Original)
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ، كَانَ إِذَا دَخَلَ الْكَعْبَةَ مَشَى قِبَلَ وَجْهِهِ حِينَ يَدْخُلُ، وَجَعَلَ الْبَابَ قِبَلَ ظَهْرِهِ، فَمَشَى حَتَّى يَكُونَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِدَارِ الَّذِي قِبَلَ وَجْهِهِ قَرِيبًا مِنْ ثَلاَثَةِ أَذْرُعٍ، صَلَّى يَتَوَخَّى الْمَكَانَ الَّذِي أَخْبَرَهُ بِهِ بِلاَلٌ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم صَلَّى فِيهِ. قَالَ وَلَيْسَ عَلَى أَحَدِنَا بَأْسٌ إِنْ صَلَّى فِي أَىِّ نَوَاحِي الْبَيْتِ شَاءَ.
English Translation
Narrated by Nafi' that whenever Hadrat 'Abdullah bin 'Umar (may Allah be well pleased with them both) entered the Sacred Ka'bah, he would walk straight ahead with the door behind him, until the distance between him and the opposite wall was about three cubits. Then he would pray there, seeking to pray at the very spot where Hadrat Bilal (may Allah be well pleased with him) had told him that the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) had prayed. He used to say, 'There is no harm for anyone to pray in any part of the Sacred Ka'bah.'
Urdu Translation
ہم سے ابراہیم بن المنذر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابوضمرۃ انس بن عیاض نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے موسیٰ بن عقبہ نے نافع سے بیان کیا کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما جب خانہ کعبہ میں داخل ہوتے تو سیدھے آگے چلتے جاتے اور دروازہ پیٹھ کی طرف ہوتا۔ آگے بڑھتے رہتے یہاں تک کہ ان کے اور سامنے والی دیوار کے درمیان تقریباً تین ہاتھ کا فاصلہ رہ جاتا، پھر وہیں نماز ادا فرماتے۔ آپ اس مقام پر نماز پڑھنے کا اہتمام فرماتے تھے جس کے بارے میں حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کو بتایا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے وہیں نماز ادا فرمائی تھی۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ بیت اللہ شریف کے کسی بھی حصے میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
