Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم خَيْلاً قِبَلَ نَجْدٍ، فَجَاءَتْ بِرَجُلٍ مِنْ بَنِي حَنِيفَةَ يُقَالُ لَهُ ثُمَامَةُ بْنُ أُثَالٍ، فَرَبَطُوهُ بِسَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ، فَخَرَجَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " أَطْلِقُوا ثُمَامَةَ ". فَانْطَلَقَ إِلَى نَخْلٍ قَرِيبٍ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَاغْتَسَلَ ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَقَالَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ.
English Translation
Narrated by Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) sent some horsemen towards Najd. They brought a man of Banu Hanifa named Thumamah bin Uthal and tied him to one of the pillars of the mosque. The Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came out and said: 'Release Thumamah.' He went to a garden of date-palms near the mosque, bathed himself, then entered the mosque and said: 'I bear witness that there is no deity worthy of worship except Allah and that Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) is the true Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)' — meaning he embraced Islam.
Urdu Translation
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے سعید بن ابی سعید مقبری نے بیان کیا، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ سوار نجد کی طرف بھیجے۔ وہ لوگ بنو حنیفہ کے ایک شخص کو پکڑ کر لائے جس کا نام ثمامہ بن اثال تھا اور اسے مسجد کے ایک ستون سے باندھ دیا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ثمامہ کو چھوڑ دو۔ وہ مسجد کے قریب ایک کھجور کے باغ میں گئے، غسل کیا، پھر مسجد میں آئے اور کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے سچے رسول ہیں۔ (یعنی اسلام قبول کر لیا)
