Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عَائِشَةَ، قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا عَلَى باب حُجْرَتِي، وَالْحَبَشَةُ يَلْعَبُونَ فِي الْمَسْجِدِ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَسْتُرُنِي بِرِدَائِهِ، أَنْظُرُ إِلَى لَعِبِهِمْ. زَادَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَالْحَبَشَةُ يَلْعَبُونَ بِحِرَابِهِمْ.
English Translation
Narrated by Hadrat ' Aisha al-Siddiqah (may Allah be well pleased with her) who said: I once saw the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) at the door of my chamber while the Abyssinians were performing their display (with spears) in the mosque. The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) was screening me with his blessed cloak so that I could watch their performance. Ibrahim bin al-Mundhir added through another chain: Hadrat ' Aisha (may Allah be well pleased with her) said: I saw the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and the Abyssinians were playing with their spears.
Urdu Translation
ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے صالح سے بیان کیا، انہوں نے ابن شہاب زہری سے، انہوں نے کہا مجھے عروہ بن حضرت زبیر نے خبر دی کہ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا: میں نے ایک دن رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے حجرے کے دروازے پر دیکھا اور حبشی لوگ مسجد میں (نیزوں سے) کھیل دکھا رہے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنی چادر مبارک سے مجھے چھپا رہے تھے تاکہ میں ان کا کھیل دیکھ سکوں۔ ابراہیم بن المنذر نے مزید یہ روایت نقل کی: ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، مجھے یونس نے ابن شہاب سے، انہوں نے عروہ سے، انہوں نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا اور حبشی اپنے نیزوں سے کھیل رہے تھے۔
