Arabic (Original)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا ـ رضى الله عنه ـ قَالَ دَعَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الأَنْصَارَ لِيَكْتُبَ لَهُمْ بِالْبَحْرَيْنِ فَقَالُوا لاَ وَاللَّهِ حَتَّى تَكْتُبَ لإِخْوَانِنَا مِنْ قُرَيْشٍ بِمِثْلِهَا. فَقَالَ ذَاكَ لَهُمْ مَا شَاءَ اللَّهُ عَلَى ذَلِكَ يَقُولُونَ لَهُ قَالَ " فَإِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ بَعْدِي أُثْرَةً، فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ".
English Translation
It is narrated from Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) called the Ansar in order to allocate land in Bahrain for them. They submitted: No, by Allah! Not unless you allocate a similar portion for our Quraishi brothers (the Muhajirun) as well. He declared: That will be theirs as long as Allah wills. But when the Ansar persisted in their request, he declared: After me, you shall see others given preference over you, so be patient until you meet me at the Tank (of al-Kawthar).
Urdu Translation
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے انصار کو بلایا تاکہ بحرین میں ان کے لیے کچھ زمین لکھ دیں۔ انہوں نے عرض کیا: نہیں! اللہ کی قسم! جب تک آپ ہمارے قریشی بھائیوں (مہاجرین) کے لیے بھی اتنی ہی زمین نہ لکھیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تک اللہ چاہے گا یہ روزی ان کو بھی ملتی رہے گی۔ لیکن وہ یہی اصرار کرتے رہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میرے بعد دیکھو گے کہ دوسروں کو تم پر ترجیح دی جائے گی، تو صبر کرنا یہاں تک کہ تم حوض (کوثر) پر مجھ سے آ کر ملو۔
