Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ الْحَكَمُ ـ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ ـ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ آيَةُ الصَّدَقَةِ كُنَّا نُحَامِلُ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَتَصَدَّقَ بِشَىْءٍ كَثِيرٍ فَقَالُوا مُرَائِي. وَجَاءَ رَجُلٌ فَتَصَدَّقَ بِصَاعٍ فَقَالُوا إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ صَاعِ هَذَا. فَنَزَلَتِ {الَّذِينَ يَلْمِزُونَ الْمُطَّوِّعِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فِي الصَّدَقَاتِ وَالَّذِينَ لاَ يَجِدُونَ إِلاَّ جُهْدَهُمْ} الآيَةَ.
English Translation
Hadrat Abu Mas'ud al-Ansari (may Allah be well pleased with him) narrated: When the verse of charity was revealed, we used to carry loads as porters (to earn wages for charity). A man (Hadrat Abdur-Rahman bin Awf, may Allah be well pleased with him) came and gave a large amount in charity. The people said, 'He is showing off.' Then another man (named Abu Aqil) came and gave only a Sa' (a small measure of grain). The people said, 'Allah has no need of this man's Sa'.' Thereupon, this verse was revealed: 'Those who criticize the voluntary givers of charity among the believers and those who find nothing (to give) except their own effort' (Surah at-Tawbah: 79) — to its end.
Urdu Translation
ہم سے ابوقدامہ عبیداللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوالنعمان حکم بن عبداللہ بصری نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ بن حجاج نے بیان کیا، ان سے سلیمان اعمش نے، ان سے حضرت ابووائل نے اور ان سے حضرت ابومسعود انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ جب آیتِ صدقہ نازل ہوئی تو ہم بوجھ ڈھونے کا کام کیا کرتے تھے (تاکہ اس طرح جو مزدوری ملے اسے صدقہ کر دیا جائے)۔ اسی زمانے میں ایک شخص (حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ) آیا اور اس نے صدقہ کے طور پر کافی چیزیں پیش کیں۔ اس پر لوگوں نے کہنا شروع کیا کہ یہ آدمی ریاکار ہے۔ پھر ایک اور شخص (ابوعقیل نامی) آیا اور اس نے صرف ایک صاع کا صدقہ کیا۔ اس کے بارے میں لوگوں نے کہہ دیا کہ اللہ تعالیٰ کو ایک صاع صدقہ کی کیا حاجت ہے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: «الذين يلمزون المطوعين من المؤمنين في الصدقات والذين لا يجدون إلا جهدهم» 'وہ لوگ جو ان مومنوں پر عیب لگاتے ہیں جو صدقہ زیادہ دیتے ہیں اور ان پر بھی جو محنت سے کما کر لاتے ہیں (اور کم صدقہ کرتے ہیں)' آخر تک۔
