Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ، سَمِعْتُ أَنَسًا، قَالَ ذُكِرَ لِي أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ لِمُعَاذٍ " مَنْ لَقِيَ اللَّهَ لاَ يُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا دَخَلَ الْجَنَّةَ ". قَالَ أَلاَ أُبَشِّرُ النَّاسَ قَالَ " لاَ، إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَتَّكِلُوا ".
English Translation
Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) narrates: I was informed that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated to Hadrat Mu'adh (may Allah be well pleased with him): Whoever meets Allah without having associated anything with Him shall enter Paradise. Hadrat Mu'adh (may Allah be well pleased with him) submitted: Shall I not give the people this glad tiding? He (blessings and peace of Allah be upon him) said: No, I fear that they will rely solely upon it.
Urdu Translation
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: مجھے بتایا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ارشاد فرمایا: جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے کہ اس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا ہو تو وہ جنت میں داخل ہوگا۔ حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا: کیا میں لوگوں کو یہ بشارت نہ سنا دوں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہیں، مجھے خوف ہے کہ لوگ (اعمال چھوڑ کر) اسی پر بھروسہ کر بیٹھیں گے۔
