Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبَّادٍ، - وَهَذَا لَفْظُهُ وَهُوَ أَتَمُّ - عَنْ وَاصِلٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُقَيْلٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يُصْبِحُ عَلَى كُلِّ سُلاَمَى مِنِ ابْنِ آدَمَ صَدَقَةٌ تَسْلِيمُهُ عَلَى مَنْ لَقِيَ صَدَقَةٌ وَأَمْرُهُ بِالْمَعْرُوفِ صَدَقَةٌ وَنَهْيُهُ عَنِ الْمُنْكَرِ صَدَقَةٌ وَإِمَاطَتُهُ الأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ صَدَقَةٌ وَبُضْعَتُهُ أَهْلَهُ صَدَقَةٌ " . قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ يَأْتِي شَهْوَتَهُ وَتَكُونُ لَهُ صَدَقَةٌ قَالَ " أَرَأَيْتَ لَوْ وَضَعَهَا فِي غَيْرِ حَقِّهَا أَكَانَ يَأْثَمُ " . قَالَ " وَيُجْزِئُ مِنْ ذَلِكَ كُلِّهِ رَكْعَتَانِ مِنَ الضُّحَى " . قَالَ أَبُو دَاوُدَ لَمْ يَذْكُرْ حَمَّادٌ الأَمْرَ وَالنَّهْىَ .
English Translation
Hadrat Abu Dharr (may Allah be well pleased with him) narrates that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated: Every morning, charity is due on every joint of the son of Adam. His greeting of peace to whomever he meets is a charity, his enjoining good is a charity, his forbidding evil is a charity, his removing something harmful from the road is a charity, and his intimacy with his wife is a charity. The Companions submitted: O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), does one fulfill his desire and get rewarded for it too? He stated: Tell me, if he were to fulfill his desire in an unlawful way, would he not incur sin? He stated: And two rak'ahs of the Duha prayer suffice for all of that. Abu Dawud said: Hammad did not mention the enjoining good and forbidding evil.
Urdu Translation
حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابن آدم کے ہر جوڑ پر ہر صبح صدقہ واجب ہے۔ کسی کو سلام کہنا صدقہ ہے، نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے، برائی سے روکنا صدقہ ہے، راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے، اور اپنی بیوی سے صحبت کرنا صدقہ ہے۔ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا کوئی اپنی شہوت پوری کرے اور اسے صدقہ بھی ملے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بتاؤ اگر وہ حرام طریقے سے اپنی شہوت پوری کرتا تو کیا اسے گناہ نہ ہوتا؟ پھر ارشاد فرمایا: اور ان سب کے بدلے چاشت کی دو رکعتیں کافی ہیں۔ ابو داؤد فرماتے ہیں: حماد نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا ذکر نہیں کیا۔
