Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ حُنَيْنٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ ابْتَعْتُ زَيْتًا فِي السُّوقِ فَلَمَّا اسْتَوْجَبْتُهُ لِنَفْسِي لَقِيَنِي رَجُلٌ فَأَعْطَانِي بِهِ رِبْحًا حَسَنًا فَأَرَدْتُ أَنْ أَضْرِبَ عَلَى يَدِهِ فَأَخَذَ رَجُلٌ مِنْ خَلْفِي بِذِرَاعِي فَالْتَفَتُّ فَإِذَا زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ فَقَالَ لاَ تَبِعْهُ حَيْثُ ابْتَعْتَهُ حَتَّى تَحُوزَهُ إِلَى رَحْلِكَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى أَنْ تُبَاعَ السِّلَعُ حَيْثُ تُبْتَاعُ حَتَّى يَحُوزَهَا التُّجَّارُ إِلَى رِحَالِهِمْ .
English Translation
It is narrated from Hadrat Abdullah ibn Umar (may Allah be well pleased with them both) who said: I bought olive oil in the market. When I had finalized the purchase, a man met me and offered me a good profit. I was about to conclude the deal with him when a man grabbed my arm from behind. I turned around and it was Hadrat Zayd ibn Thabit (may Allah be well pleased with him). He said: Do not sell it where you bought it until you move it to your quarters — for the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) forbade selling goods at the place of purchase until the traders move them to their quarters.
Urdu Translation
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے، فرماتے ہیں: میں نے بازار میں زیتون کا تیل خریدا۔ جب میں نے اسے حاصل کر لیا تو ایک شخص ملا جس نے مجھے اچھا منافع دیا۔ میں نے چاہا کہ اُس سے سودا طے کر لوں۔ اتنے میں ایک شخص نے پیچھے سے میرا بازو پکڑ لیا۔ میں نے مڑ کر دیکھا تو وہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔ فرمایا: اسے جہاں سے خریدا ہے وہیں نہ بیچو جب تک اپنے ٹھکانے تک نہ لے جاؤ — کیونکہ محبوبِ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے سامان کو خریدنے کی جگہ پر ہی بیچنے سے منع فرمایا تھا جب تک تاجر اُسے اپنے ٹھکانے تک نہ لے جائیں۔
