Arabic (Original)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ قَالَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَىَّ مَسْرُورًا تَبْرُقُ أَسَارِيرُ وَجْهِهِ . قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَأَسَارِيرُ وَجْهِهِ . لَمْ يَحْفَظْهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ . قَالَ أَبُو دَاوُدَ أَسَارِيرُ وَجْهِهِ هُوَ تَدْلِيسٌ مِنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ لَمْ يَسْمَعْهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ إِنَّمَا سَمِعَ الأَسَارِيرَ مِنْ غَيْرِ الزُّهْرِيِّ . قَالَ وَالأَسَارِيرُ مِنْ حَدِيثِ اللَّيْثِ وَغَيْرِهِ . قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَسَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ صَالِحٍ يَقُولُ كَانَ أُسَامَةُ أَسْوَدَ شَدِيدَ السَّوَادِ مِثْلَ الْقَارِ وَكَانَ زَيْدٌ أَبْيَضَ مِثْلَ الْقُطْنِ .
English Translation
This tradition has also been narrated by Ibn Shihab through a different chain of narrators to the same effect. This version has: Hadrat ' Aisha, Umm al-Mu'minin (may Allah be well pleased with her), said: 'He came to me looking pleased, the lines of his blessed face beaming.' Abu Dawud (upon him be mercy) said: 'Ibn 'Uyaynah did not retain the words "the lines of his face."' Abu Dawud (upon him be mercy) said: 'The words "the lines of his face" are a case of tadlis (concealment in the chain) from Ibn 'Uyaynah; he did not hear it from al-Zuhri but heard "al-asarir" from someone other than al-Zuhri. The mention of "al-asarir" is found in the tradition of al-Layth and others.' Abu Dawud (upon him be mercy) said: 'I heard Ahmad bin Salih say: Hadrat Usamah (may Allah be well pleased with him) was extremely dark like tar, and Hadrat Zayd (may Allah be well pleased with him) was white like cotton.'
Urdu Translation
اس سند سے بھی ابن شہاب سے اسی طریق اور مفہوم کی روایت مروی ہے، اس میں ہے کہ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم خوش و خرم میرے پاس تشریف لائے، آپ کے چہرہ مبارک کی لکیریں چمک رہی تھیں۔ حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں: «أسارير وجهه» (چہرے کی لکیریں) کے الفاظ ابن عیینہ کو یاد نہیں رہے۔ حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں: «أسارير وجهه» ابن عیینہ کی جانب سے تدلیس ہے، انہوں نے اسے زہری سے نہیں سنا بلکہ «الأسارير» کے الفاظ غیر زہری سے سنے ہیں، اور «الأسارير» کا ذکر لیث وغیرہ کی حدیث میں ہے۔ حضرت ابوداؤد فرماتے ہیں: میں نے احمد بن صالح کو فرماتے سنا: حضرت اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تارکول کی طرح بہت سیاہ تھے اور حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ روئی کی طرح سفید تھے۔
