Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ غَيْرِ، وَاحِدٍ، عَنْ طَاوُسٍ، أَنَّ رَجُلاً، يُقَالُ لَهُ أَبُو الصَّهْبَاءِ كَانَ كَثِيرَ السُّؤَالِ لاِبْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الرَّجُلَ كَانَ إِذَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا جَعَلُوهَا وَاحِدَةً عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبِي بَكْرٍ وَصَدْرًا مِنْ إِمَارَةِ عُمَرَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ بَلَى كَانَ الرَّجُلُ إِذَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاَثًا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا جَعَلُوهَا وَاحِدَةً عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبِي بَكْرٍ وَصَدْرًا مِنْ إِمَارَةِ عُمَرَ فَلَمَّا رَأَى النَّاسَ قَدْ تَتَابَعُوا فِيهَا قَالَ أَجِيزُوهُنَّ عَلَيْهِمْ .
English Translation
It is narrated from Tawus that a man called Abu al-Sahba', who used to ask Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) many questions, said: Did you know that when a man would divorce his wife three times before consummation, it used to be counted as one during the time of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), during the era of Hadrat Abu Bakr (may Allah be well pleased with him), and during the early part of the caliphate of Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him)? Hadrat Ibn Abbas (may Allah be well pleased with them both) said: Yes, when a man divorced his wife three times before consummation, it used to be counted as one during the time of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), during the era of Hadrat Abu Bakr (may Allah be well pleased with him), and the early part of Umar's caliphate. Then when Hadrat Umar (may Allah be well pleased with him) saw that people were hastening in this matter, he said: Enforce them upon them (i.e., count all three as three).
Urdu Translation
حضرت طاؤس سے روایت ہے کہ ابوالصہباء نامی ایک شخص جو حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کثرت سے سوالات کیا کرتا تھا، اس نے کہا: کیا آپ جانتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دیتا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور میں اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے ابتدائی دور میں اسے ایک شمار کیا جاتا تھا؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: ہاں، جب کوئی شخص اپنی بیوی کو دخول سے پہلے تین طلاقیں دیتا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور میں اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے ابتدائی دور میں اسے ایک شمار کیا جاتا تھا۔ پھر جب حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دیکھا کہ لوگ اس میں جلد بازی کرنے لگے ہیں تو فرمایا: انہیں ان پر نافذ کر دو (یعنی تینوں کو تین ہی شمار کرو)۔
