Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلاَلٍ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، - الْمَعْنَى وَاحِدٌ - عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ بِأَذَانٍ وَاحِدٍ بِعَرَفَةَ وَلَمْ يُسَبِّحْ بَيْنَهُمَا وَإِقَامَتَيْنِ وَصَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِجَمْعٍ بِأَذَانٍ وَاحِدٍ وَإِقَامَتَيْنِ وَلَمْ يُسَبِّحْ بَيْنَهُمَا . قَالَ أَبُو دَاوُدَ هَذَا الْحَدِيثُ أَسْنَدَهُ حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ فِي الْحَدِيثِ الطَّوِيلِ وَوَافَقَ حَاتِمَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ عَلَى إِسْنَادِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ إِلاَّ أَنَّهُ قَالَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعَتَمَةَ بِأَذَانٍ وَإِقَامَةٍ .
English Translation
Hadrat Ja'far ibn Muhammad (Muhammad al-Baqir) narrates from his father that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) offered the Zuhr and Asr prayers at Arafat with one adhan and two iqamahs, and did not offer any voluntary prayer between them. He offered the Maghrib and Isha prayers at Muzdalifah (Jam') with one adhan and two iqamahs, and did not offer any voluntary prayer between them either. Abu Dawud (upon him be mercy) said: This hadith has been narrated with a full chain by Hatim ibn Isma'il in a lengthy tradition. Muhammad ibn Ali al-Ju'fi concurred with Hatim ibn Isma'il's chain, narrating from Ja'far, from his father, from Hadrat Jabir (may Allah be well pleased with him), except that his version states: He offered the Maghrib and Isha prayers with one adhan and one iqamah.
Urdu Translation
حضرت جعفر بن محمد (محمد باقر) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے عرفات میں ظہر اور عصر ایک اذان اور دو اقامتوں سے ادا فرمائیں اور ان کے درمیان کوئی نفل نہیں پڑھی، اور مغرب و عشاء مزدلفہ (جَمع) میں ایک اذان اور دو اقامتوں سے ادا فرمائیں اور ان کے درمیان بھی کوئی نفل نہیں پڑھی۔ حضرت ابوداؤد (رحمۃ اللہ علیہ) فرماتے ہیں: اس حدیث کو حاتم بن اسماعیل نے ایک طویل حدیث میں مسنداً بیان کیا ہے اور حاتم بن اسماعیل کی موافقت محمد بن علی الجُعفی نے کی ہے جنہوں نے جعفر سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے، البتہ ان کی روایت میں ہے کہ آپ نے مغرب اور عشاء ایک اذان اور ایک اقامت سے پڑھی۔
