Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ، قَالَ أَتَانَا عَلِيٌّ - رضى الله عنه - وَقَدْ صَلَّى فَدَعَا بِطَهُورٍ فَقُلْنَا مَا يَصْنَعُ بِالطَّهُورِ وَقَدْ صَلَّى مَا يُرِيدُ إِلاَّ أَنْ يُعَلِّمَنَا فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ وَطَسْتٍ فَأَفْرَغَ مِنَ الإِنَاءِ عَلَى يَمِينِهِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلاَثًا ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلاَثًا فَمَضْمَضَ وَنَثَرَ مِنَ الْكَفِّ الَّذِي يَأْخُذُ فِيهِ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى ثَلاَثًا وَغَسَلَ يَدَهُ الشِّمَالَ ثَلاَثًا ثُمَّ جَعَلَ يَدَهُ فِي الإِنَاءِ فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى ثَلاَثًا وَرِجْلَهُ الشِّمَالَ ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَعْلَمَ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَهُوَ هَذَا .
English Translation
Abd Khayr narrates: Hadrat Ali (may Allah be well pleased with him) came to us having already offered his prayer. He called for ablution water. We said (among ourselves): 'He has already prayed — what will he do with ablution water? Perhaps he wishes to teach us.' A vessel of water and a basin were then brought. He poured water from the vessel onto his right hand and washed both hands three times. He then rinsed his mouth and cleaned his nose three times — rinsing the mouth and cleaning the nose from the same handful of water. He then washed his face three times, then washed his right hand three times and his left hand three times. He then put his hand in the vessel (to take water) and wiped his head once. He then washed his right foot three times and his left foot three times. He then said: 'Whoever would be pleased to learn the method of ablution of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) — this is it.'
Urdu Translation
عبدخیر بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی المرتضیٰ کرّم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ نماز پڑھ چکے تھے۔ آپ نے وضو کا پانی منگوایا تو ہم نے (آپس میں) کہا: آپ نماز پڑھ چکے ہیں، اب وضو کے پانی سے کیا کریں گے؟ شاید ہمیں (وضو کا طریقہ) سکھانا چاہتے ہیں۔ پھر ایک برتن جس میں پانی تھا اور ایک طشت لایا گیا۔ آپ نے برتن سے اپنے دائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور دونوں ہاتھ تین بار دھوئے، پھر تین بار کلی کی اور تین بار ناک جھاڑی — آپ اسی چلو سے کلی بھی فرماتے اور ناک بھی صاف فرماتے جس سے پانی لیتے — پھر تین بار اپنا چہرہ دھویا، پھر دایاں ہاتھ تین بار اور بایاں ہاتھ تین بار دھویا، پھر ہاتھ برتن میں ڈال کر (پانی نکالا اور) ایک بار سر کا مسح کیا، پھر دایاں پاؤں تین بار اور بایاں پاؤں تین بار دھویا۔ پھر فرمایا: جو شخص اس بات سے خوش ہو کہ اسے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے وضو کا طریقہ معلوم ہو جائے تو (جان لے کہ) یہی ہے۔
