الترجمة الإنجليزية
Al-Nawwas ibn Sam'an (may Allah be pleased with him) narrated: I asked the Messenger of Allah (peace be upon him) about righteousness and sin. He said: "Righteousness is good character, and sin is that which wavers in your heart and which you dislike people finding out about."
الترجمة الأردية
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہجب ہمیں پردے کا حکم ہوا، اس کے بعد سودہ رضی اللہ عنہا حاجت کو نکلیں اور وہ ایک موٹی عورت تھیں، جو سب عورتوں سے موٹاپے میں نکلی رہتیں اور جو کوئی ان کو پہچانتا تھا، اس سے چھپ نہ سکتیں تھیں (یعنی وہ پہچان لیتا) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کو دیکھا اور کہا کہ اے سودہ! اللہ کی قسم تم اپنے آپ کو ہم سے چھپا نہیں سکتیں، اس لئے سمجھو کہ تم کیسے نکلتی ہو؟ یہ سن کر وہ لوٹ کر آئیں اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلممیرے گھر میں رات کا کھانا کھا رہے تھے، آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ہاتھ میں ایک ہڈی تھی اتنے میں سودہ آئیں اور انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ! میں نکلی تھی تو عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے ایسے ایسے کہا۔ اسی وقت آپصلی اللہ علیہ وسلمپر وحی کی حالت ہوئی، پھر وہ حالت جاتی رہی اور ہڈی آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ہاتھ ہی میں تھی، آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کو رکھا نہ تھا آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ تمہیں حاجت کے لئے نکلنے کی اجازت ملی ہے۔[مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1435]
