العربية (الأصل)
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ يَسْتَحِقُّ بِهَا مَالاً هُوَ فِيهَا فَاجِرٌ لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ . ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ الأَعْمَشِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ كَانَتْ بَيْنِي وَبَيْنَ رَجُلٍ خُصُومَةٌ فِي بِئْرٍ فَاخْتَصَمْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " شَاهِدَاكَ أَوْ يَمِينُهُ " .
الترجمة الإنجليزية
Mansur narrated from Abu Wa'il, from Hadrat Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be well pleased with him), who said: Whoever takes an oath by which he establishes his claim to a property — and he is lying in that oath — he will meet Allah while He is angry with him. Then he narrated the hadith as al-A'mash did, except that he said: There was a dispute between me and another man over a well. We brought the dispute to the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), who stated: Either you produce two witnesses or the decision rests upon his oath.
الترجمة الأردية
(اعمش کے بجائے) منصور نے ابو وائل سے اور انہوں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی۔ حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: جو شخص ایسی قسم اٹھاتا ہے جس کی بنا پر وہ مال کا حق دار ٹھہرتا ہے اور وہ اس قسم میں جھوٹا ہے تو وہ اللہ کو اس حالت میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہو گا۔ پھر اعمش کی طرح روایت بیان کی البتہ (اس میں) انہوں نے کہا: میرے اور ایک آدمی کے درمیان کنویں کے بارے میں جھگڑا تھا۔ ہم نے جھگڑا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے گئے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے دو گواہ ہوں یا اس کی قسم (کے ساتھ فیصلہ ہو گا۔)
