العربية (الأصل)
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ غربت الشَّمْس: «أَيْن تذْهب؟». قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: فَإِنَّهَا تَذْهَبُ حَتَّى تَسْجُدَ تَحْتَ الْعَرْشِ فَتَسْتَأْذِنُ فَيُؤْذَنُ لَهَا وَيُوشِكُ أَنْ تَسْجُدَ وَلَا يُقْبَلُ مِنْهَا وَتَسْتَأْذِنُ فَلَا يُؤْذَنُ لَهَا وَيُقَالُ لَهَا: ارْجِعِي مِنْ حَيْثُ جِئْتِ فَتَطْلُعُ مِنْ مَغْرِبِهَا فَذَلِكَ قَوْلُهُ تَعَالَى(والشمسُ تجْرِي لمستقرّ لَهَا)قَالَ: «مستقرها تَحت الْعَرْش». مُتَّفق عَلَيْهِ
الترجمة الإنجليزية
Umm Salamah reported that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Leaders will be appointed over you, and you will recognize some of their deeds and reject others. Whoever recognizes (the evil), he is absolved. Whoever rejects it, he is safe. But whoever is pleased and follows (the evil)..." They said: "O Messenger of Allah, shall we not fight them?" He said: "No, as long as they establish the prayer among you." Narrated by Muslim.
الترجمة الأردية
ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”کیا تم جانتے ہو کہ سورج غروب ہونے کے بعد کہاں جاتا ہے؟“میں نے عرض کیا، اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:”وہ جاتا ہے حتیٰ کہ عرش کے نیچے سجدہ ریز ہو کر (مشرق سے طلوع ہونے کی) اجازت طلب کرتا ہے، اسے اجازت دے دی جاتی ہے، اور قریب ہے کہ وہ سجدہ کرے اور وہ اس سے قبول نہ کیا جائے، وہ اجازت طلب کرے اور اسے اجازت نہ دی جائے، اور اسے کہا جائے، جہاں سے آئے ہو وہیں چلے جاؤ، وہ مغرب سے طلوع ہو گا، اور یہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:”سورج اپنی قرار گاہ کی طرف چل رہا ہے۔“فرمایا:”اس کی قرار گاہ عرش کے نیچے ہے۔“متفق علیہ۔[مشكوة المصابيح/كتاب الفتن/حدیث: 5468]
