العربية (الأصل)
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِحَجٍّ فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَهَلَّ بِعُم��رَةٍ وَلَمْ يُهْدِ فَلْيَحْلِلْ وَمَنْ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ وَأَهْدَى فَلْيُهِلَّ بِالْحَجِّ مَعَ العُمرةِ ثمَّ لَا يحل حَتَّى يحل مِنْهَا» . وَفِي رِوَايَةٍ: «فَلَا يَحِلُّ حَتَّى يَحِلَّ بِنَحْرِ هَدْيِهِ وَمَنْ أَهَلَّ بِحَجٍّ فَلْيُتِمَّ حَجَّهُ» . قَالَتْ: فَحِضْتُ وَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ وَلَا بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَلَمْ أَزَلْ حَائِضًا حَتَّى كَانَ يَوْمُ عَرَفَةَ وَلَمْ أُهْلِلْ إِلَّا بِعُمْرَةٍ فَأَمَرَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَنْقُضَ رَأْسِي وَأَمْتَشِطَ وَأُهِلَّ بِالْحَجِّ وَأَتْرُكَ الْعُمْرَةَ فَفَعَلْتُ حَتَّى قَضَيْتُ حَجِّي بَعَثَ مَعِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ وَأَمَرَنِي أَنْ أَعْتَمِرَ مَكَانَ عُمْرَتِي مِنَ التَّنْعِيمِ قَالَتْ: فَطَافَ الَّذِينَ كَانُوا أَهَلُّوا بِالْعُمْرَةِ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ ثُمَّ حَلُّوا ثمَّ طافوا بَعْدَ أَنْ رَجَعُوا مِنْ مِنًى وَأَمَّا الَّذِينَ جَمَعُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فَإِنَّمَا طَافُوا طَوَافًا وَاحِدًا
الترجمة الإنجليزية
Hadrat ‘A'isha said:We went out with the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) at the Farewell Pilgrimage, some of us raising our voices in the talbiya for an ‘umra and others for a hajj. When we came to Mecca God s messenger said, “Those who have raised their voices in the talbiya for an ‘umra and have not brought sacrificial animals may put off the ihram, but those who have put on the ihram for an 'umra and brought sacrificial animals must raise their voices in the talbiya for the hajj along with the ’umra, and not put it off till they do so after performing them both ; (a version has “and not put it off till they do so after sacrificing their animals”) and those who have raised their voices in the talbiya for a hajj must complete their hajj." She said: I menstruated, and did not go round the House or run between as-Safa and al-Marwa, and I continued in my courses till the day of ‘Arafa. I had raised my voice in the talbiya only for an ’umra, but the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) ordered me to undo my hair, comb it, raise my voice in the talbiya for the hajj, and let the ‘umra go, which I did, and performed my hajj. He sent ‘Abd ar-Rahman b. Abu Bakr along with me and ordered me to make an ‘umra in place of the one I had missed from at-Tan‘im. She said: Those who had raised their voices in the talbiya for the ‘umra put off the ihram after making the circuit of the House and running between as-Safa and al-Marwa, then made a circuit after they returned from Mina, but those who combined the hajj and the ‘umra made only one circuit. (Bukharl and Muslim.)
الترجمة الأردية
حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع میں نکلے۔ ہم میں سے بعض نے عمرے کا تلبیہ پکارا اور بعض نے حج کا۔ جب ہم مکہ آئے تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے عمرے کا تلبیہ پکارا ہو اور قربانی نہ لایا ہو وہ حلال ہو جائے اور جس نے عمرے کا تلبیہ پکارا ہو اور قربانی لایا ہو وہ عمرے کے ساتھ حج کا بھی تلبیہ پکارے اور اس وقت تک حلال نہ ہو جب تک دونوں سے فارغ نہ ہو جائے۔ ایک روایت میں ہے: جب تک قربانی ذبح نہ کر لے۔ اور جس نے حج کا تلبیہ پکارا ہو وہ اپنا حج مکمل کرے۔ فرماتی ہیں: مجھے حیض آ گیا اور میں نے بیت اللہ کا طواف نہ کیا اور نہ صفا مروہ کی سعی کی۔ یومِ عرفہ تک حیض میں رہی اور میں نے صرف عمرے کا تلبیہ پکارا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ بال کھولوں، کنگھی کروں، حج کا تلبیہ پکاروں اور عمرہ چھوڑ دوں۔ میں نے ایسا ہی کیا اور حج مکمل کیا۔ آپ نے حضرت عبدالرحمٰن بن ابی بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو میرے ساتھ بھیجا اور حکم دیا کہ تنعیم سے اپنے عمرے کی جگہ عمرہ کروں۔ فرماتی ہیں: جنہوں نے عمرے کا تلبیہ پکارا تھا انہوں نے بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کی پھر حلال ہو گئے۔ پھر منیٰ سے واپسی کے بعد دوبارا طواف کیا۔ اور جنہوں نے حج و عمرہ جمع کیا تھا انہوں نے صرف ایک ہی طواف کیا۔ (بخاری و مسلم)
