العربية (الأصل)
484 صحيح حديث جَابِرٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَاتِ الرِّقَاعِ، فَإِذَا أَتَيْنَا عَلَى شَجَرَةٍ ظَلِيلَةٍ تَرَكْنَاهَا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَسَيْفُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَلَّقٌ بِالشَّجَرَةِ، فَاخْتَرَطَهُ، فَقَالَ: تَخَافُنِي قَالَ: لاَ قَالَ: فَمَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي قَالَ: اللهُ فَتَهَدَّدَهُ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأُقِيمَتِ الصَّلاَةُ، فَصَلَّى بِطَائِفَةٍ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ تَأَخَّرُوا، وَصَلَّى بِالطَّائِفَةِ الأُخْرَى رَكْعَتَيْنِ؛ وَكَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعٌ، وَلِلْقَوْمِ رَكْعَتَانِ
الترجمة الإنجليزية
Narrated Jabir: We were with the Prophet (peace be upon him) at Dhat al-Riqa. We prayed the prayer of fear. One group prayed with him while the other faced the enemy. He prayed two rak'ahs with them, then they moved back and the others came. He prayed two rak'ahs with them. So the Prophet (peace be upon him) prayed four rak'ahs and the people each prayed two.
الترجمة الأردية
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ ذات الرقاع میں تھے، پھر ہم ایک ایسی جگہ آئے جہاں بہت گھنے سایہ کا درخت تھا، وہ درخت ہم نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے لیے مخصوص کر دیا کہ آپ وہاں آرام فرمائیں، بعد میں مشرکین میں سے ایک شخص آیا، نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمکی تلوار درخت سے لٹک رہی تھی، اس نے وہ تلوار نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمپر کھینچ لی اور پوچھا: کیا تم مجھ سے ڈرتے ہو؟ نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ”نہیں“، اس پر اس نے پوچھا: آج میرے ہاتھ سے تمہیں کون بچائے گا؟ نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ”اللہ“، پھر صحابہ نے اسے ڈانٹا دھمکایا اور نماز کی تکبیر کہی گئی، تو نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلمنے پہلے ایک جماعت کو دو رکعت نمازِ خوف پڑھائی، جب وہ جماعت (رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پیچھے سے) ہٹ گئی تو آپ نے دوسری جماعت کو بھی دو رکعت نماز پڑھائی، اس طرح نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی چار رکعت نماز ہوئی لیکن مقتدیوں کی صرف دو دو رکعت۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 484]
