العربية (الأصل)
208 صحيح حديثُ عَمَّارٍ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ؛ فَقَالَ: إِنِّي أَجْنَبْتُ فَلَمْ أُصِبِ الْمَاءَ، فَقَالَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: أَمَا تَذْكُرُ أَنَّا كُنَّا فِي سَفَرٍ أَنَا وَأَنْتَ؛ فَأَمَّا أَنْتَ فَلَمْ تُصَلِّ، وَأَمَّا أَنَا فَتَمَعَّكْتُ فَصَلَّيْتُ، فَذَكَرْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ هكَذَا، فَضَرَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَفَّيْهِ الأَرْضَ، وَنَفَخَ فِيهِمَا وَجْهَهُ، ثُمَّ مَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ وَكَفَّيْهِ
الترجمة الإنجليزية
Narrated Ammar: A man came to Umar ibn al-Khattab and said: "I became junub and could not find water." Ammar ibn Yasir said to Umar ibn al-Khattab: "Do you not remember when you and I were on a journey? You did not pray, but I rolled on the ground and prayed. I mentioned it to the Prophet (peace be upon him), and the Prophet (peace be upon him) said: 'It would have been enough for you to do this.' Then the Prophet (peace be upon him) struck the ground with his palms, blew on them, then wiped his face and hands with them."
الترجمة الأردية
ایک شخص سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کی کہ مجھے غسل کی حاجت ہو گئی اور پانی نہیں ملا (تو میں اب کیا کروں)؟ اس پر سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ کو یاد نہیں جب میں اور آپ سفر میں تھے، ہم دونوں جنبی ہو گئے، آپ نے تو نماز نہیں پڑھی لیکن میں زمین پر لوٹ پوٹ ہو گیا اور نماز پڑھ لی، پھر میں نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے اس کا ذکر کیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تجھے بس اتنا ہی کافی تھا۔“اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے، پھر انہیں پھونکا اور دونوں ہاتھوں سے چہرے اور پہنچوں کا مسح کیا۔[اللؤلؤ والمرجان/كتاب الحيض/حدیث: 208]
