العربية (الأصل)
1900 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ ابْنُ أَبْزَى: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنْ قَوْلِهِ تَعَالَى(وَمَنْ[ص:334]يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ)، وَقَوْلِهِ(وَلاَ يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلاَّ بِالْحَقِّ)حَتَّى بَلَغَ(إِلاَّ مَنْ تَابَ)فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ قَالَ أَهْلُ مَكَّةَ: فَقَدْ عَدَلْنَا بِاللهِ وَقَتَلْنَا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلاَّ بِالْحَقِّ، وَأَتَيْنَا الْفَوَاحِشَ فَأَنْزَلَ اللهُ(إِلاَّ مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلاً صَالِحًا)إلى قَوْلِهِ(غَفُورًا رَحِيمًا)
الترجمة الإنجليزية
Ibn Abza asked Ibn Abbas (may Allah be pleased with them both) about the verse: "And whoever kills a believer intentionally, his recompense is Hell" (4:93) and the verse: "And those who do not invoke with Allah another deity or kill the soul which Allah has forbidden except by right" until "except for those who repent" (25:68-70). He said: When this verse was revealed, the people of Makkah said: "We have already associated partners with Allah, and killed the souls that Allah has forbidden, and committed abominations." Then Allah revealed: "Except for those who repent, believe, and do righteous deeds" until "Forgiving, Merciful" (25:70).
الترجمة الأردية
حضرت عبدالرحمن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے آیت”اور جو کوئی کسی مومن کو جان کر قتل کرے اس کی سزا جہنم ہے.“(النساء:۹۳) اور سورۂ فرقان کی آیت”اور جس انسان کی جان مارنے کو اللہ نے حرام قرار دیا ہے اسے قتل نہیں کرتے مگر ہاں حق کے ساتھ“الامن تاب و آمن تک، (میں نے اس آیت) کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو اہل مکہ نے کہا کہ پھر تو ہم نے اللہ کے ساتھ شریک بھی ٹھہرایا ہے اور ناحق ایسے قتل بھی کیے ہیں جنہیں اللہ نے حرام قرار دیا تھا اور ہم نے بدکاریوں کا بھی ارتکاب کیا ہے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی”مگر ہاں جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور نیک کام کرتا رہے، اللہ بہت بخشنے والا بڑا ہی مہربان ہے۔ (الفرقان: ۷۰)[اللؤلؤ والمرجان/كتاب التفسير/حدیث: 1900]
